ETV Bharat / state

'مرکز نے نہیں دیا تو دہلی حکومت فراہم کرے گی مفت ویکسین'

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 4:46 PM IST

دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو مفت کورونا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت نے مفت ویکسین نہیں دی تو دہلی کے عوام کو ریاستی حکومت کی جانب سے مفت ویکسین فراہم کی جائےگی۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہمارا ملک بہت غریب ہے اور یہ وبا 100 برسوں میں پہلی بار آئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بہت سے لوگ اس کا خرچ نہ برداشت کر پائیں۔ ایسے میں ملک بھر میں یہ ویکسین مفت فراہم کرائی جائے۔

کیجریوال نے کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ اس پر مرکزی حکومت کیا فیصلہ لیتی ہے۔ مرکزی حکومت نے اگر ویکسین مفت نہیں دیا تو ضرورت پڑنے پر دہلی کے لوگوں کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے مفت ویسین دستیاب کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے زرعی قوانین کی کاپیاں جلاکر احتجاج کیا

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ویکسین کو منظوری دے دی گئی ہے۔ 16 جنوری کو طبی عملے کو کووڈ 19 ویکسین دی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.