ETV Bharat / state

India Corona Update ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 5:05 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے 133 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ Corona Recovery cases in India

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ
ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,723 لوگ کووڈ-19 انفیکشن سے نجات حاصل کرچکے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,06,656 ہو گئی ہے۔ صحت یابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219 کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس دوران ملک میں کورونا کے 1326 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in India

وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا کے 133 فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران تین مریضوں کی کورونا وبا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ اس مدت کے دوران، کرناٹک میں سب سے زیادہ 102 ایکٹو کیسز ہیں، راجستھان میں 17، پنجاب میں چار فعال کیس ہیں۔ دریں اثنا، کورونا وبا کی وجہ سے تین مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس سے ملک میں اموات کی تعداد 5,29,024 ہو گئی ہے۔ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔

کیرالہ میں بھی 72 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 3312 پر آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 6747067 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71383 پر مستحکم ہے۔ قومی راجدھانی میں 48 کیسز کی کمی کے ساتھ اب ان کی تعداد کم ہو کر 348 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 19,79,302 اور ہلاکتوں کی تعداد 26,508 تک پہنچ گئی ہے۔ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 102 معاملے بڑھ کر 2084 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 40,26,529 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40298 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وبا کے فعال کیسز 28 سے کم ہو کر 1504 پر آ گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 79,81,854 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 1,48,386 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Vaccination کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 219.63 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

تمل ناڈو میں کورونا وبا کے 166 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کم ہو کر 1732 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 52 ہزار 111 ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 38048 پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں بھی 115 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 752 تک آ گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 20,95,720 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 21527 پر مستحکم ہے۔ راجستھان میں کووڈ-19 انفیکشن کے 17 معاملات میں اضافے کی وجہ سے، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 292 ہو گئی ہے اور اب تک 1304455 لوگ اس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 9644 ہے۔ گجرات میں 55 کیسز کم ہو کر 359 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1265345 تک جا پہنچی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 11039 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.