India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 12:50 PM IST

بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 لاکھ 730 ہو گئی ہے۔ Corona Death cases in India

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 37 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے متاثر ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20767 افراد کو ویکسین دی گئیں اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 113 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 135 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور چھ فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف، کرناٹک میں 14، پنجاب میں آٹھ، پڈوچیری اور گجرات میں پانچ پانچ، دہلی اور تلنگانہ میں دو دو اور راجستھان میں ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1940 ہے۔ اسی عرصے میں اتر پردیش میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے۔

تفصیلی اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کا اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 781 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 49 ہزار 111 ہو گئی ہے جبکہ تعداد اموات 530730 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 دیگر ویریئنٹس کے مقابلے میں ویکسینیٹیڈ اور کورونا سے متاثرہ افراد کو بڑی تعداد میں اپنا شکار بنا رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں کی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق 38 ممالک میں XBB.1.5 ویریئنٹ کے کیسز پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Corona New Variant XBB.1.5: کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 مزید خطرناک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.