ETV Bharat / sukhibhava

Corona New Variant XBB.1.5: کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 مزید خطرناک

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 11:08 AM IST

کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 مزید خطرناک
کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 مزید خطرناک

بھارت میں کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 کے کل 26 کیسز پائے گئے ہیں۔ جس کو لیکر انتظامیہ خوفزدہ ہے۔ یہ ویریئنٹ ویکسینیٹیڈ اور کورونا سے متاثرہ افراد کو اپنا شکار بنا رہا ہے. Corona new variant XBB.1.5 more dangerous

حیدرآباد: دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 دیگر ویریئنٹس کے مقابلے میں ویکسینیٹیڈ اور کورونا سے متاثرہ افراد کو بڑی تعداد میں اپنا شکار بنا رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں کی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق 38 ممالک میں XBB.1.5 ویریئنٹ کے کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ یہی ویرینٹ امریکہ میں 82 فیصد کورونا کیسز کے لیے ذمہ دار ہے۔ وہیں برطانیہ میں آٹھ فیصد اور ڈنمارک میں دو فیصد کورونا کیسز میں اضافے کے لیے یہ قسم ذمہ دار ہے۔ تحقیق کے مطابق، اس قسم سے ان لوگوں کو متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے جنہیں ویکسین لگائی گئی ہے یا جنہیں پہلے COVID-19 ہو چکا ہے۔

تیزی سے پھیل رہا ہے نیا ویریئنٹ

XBB.1.5 اسٹڑین Omicron XBB ویریئنٹ کا سب ویریئنٹ ہے۔ امریکہ میں 44 فیصد کورونا کیسز کے لیے XBB اور XBB.1.5 ذمہ دار ہیں۔ یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول (ECDC) کے مطابق، ذیلی قسم اس وقت امریکہ میں دیگر اقسام کے مقابلے میں 12.5 فیصد تیزی سے پھیل رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق، جنوری کے پہلے ہفتے میں 30 فیصد کیسز اس ذیلی قسم کے تھے، جو سی ڈی سی کے اندازے کے مطابق گزشتہ ہفتے 27.6 فیصد سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ یہ ویریئنٹ ویکسینیٹیڈ لوگوں کو متاثر کررہا ہے، NYC ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ مینٹل ہائیجین کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں XBB.1.5 COVID-19 کی سب سے تیزی سے پھیلنے والی قسم ہے، اس قسم سے ان لوگوں کو زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے جنہیں کورونا ویکسین لگائی گئی ہے یا جو COVID-19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔

ویکسینیشن کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ہم ابھی تک نہیں جانتے ہیں کہ XBB.1.5 زیادہ شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لیے ٹیکہ کاری خود کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے بہتر طریقہ ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں اس قسم کے کل 26 کیسز ہیں۔

تین دن پہلے INSACOG کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت میں اب تک CoVID کے XBB.1.5 کے کل 26 کیسز پائے گئے ہیں۔ یہ قسم اب تک 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ جن میں دہلی، مہاراشٹر اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.