ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:39 AM IST

بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ
بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 112 اکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ Corona active cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 112 ایکٹیو کیسز بڑھ کر 3406 ہو گئے۔ ہفتہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 343 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب کورونا انفیکشن کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 55 ہزار 782 ہوگئی ہے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اس بیماری سے اب تک 53 لاکھ 780 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 147 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 64 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 4,46,89,968 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 277 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے

کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 31 فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں 27، گجرات میں 15، کرناٹک میں 14، تمل ناڈو-تلنگانہ میں 12-12 اور راجستھان میں 10 کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں کورونا کے 379 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے ایک شخص کی موت بھی ہوئی تھی۔ اس سے قبل بدھ کو ملک میں کورونا کے 326 نئے کیسز سامنے آئے تھے جب کہ کسی بھی شخص کی موت کی کوئی خبر نہیں تھی۔ وہیں گزشتہ روز 277 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.