ETV Bharat / state

دہلی کے کِراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 11:26 AM IST

کانگریس لیڈروں نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی ناکامیوں کی مکمل فہرست عوام کے سامنے پیش کی۔ بتا دیں کہ دہلی میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن پر بی جے پی قابض ہے جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ ایسے میں کانگریس کے ریاستی صدر نے دونوں مخالفین پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ناکامیوں کا الزام ان دو مخالفین پر ڈالا اور دہلی کی حالت زار کے لیے ’آپ‘ اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

دہلی کے کراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا
دہلی کے کراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کو لے کر تمام پارٹیاں میدان میں کود پڑی ہیں۔ بی جے پی پہلے ہی جھگی سمان یاترا کے ذریعے کیجریوال حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ ایسے میں کانگریس نے پول کھول یاترا کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ بی جے پی حکومت کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔

دہلی کے کِراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا

اس مہم کے تحت کانگریس لیڈر ہر وارڈ میں پہنچ کر مرکز کی مودی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی کی کیجریوال حکومت کی ناکامیاں گنا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ان جماعتوں کے ادھورے وعدے عوام کو یاد دلائے جا رہے ہیں۔

اتوار کو کانگریس کے کئی سینئر لیڈر کِراڑی اسمبلی حلقے میں پہنچے۔ کانگریس لیڈروں نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی ناکامیوں کی مکمل فہرست عوام کے سامنے پیش کی۔

دہلی میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن پر بی جے پی قابض ہے جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ ایسے میں کانگریس کے ریاستی صدر نے دونوں مخالفین پر شدید زبانی حملہ کیا۔

انہوں نے ناکامیوں کا الزام ان دو مخالفین پر ڈالا اور دہلی کی حالت زار کے لیے ’آپ‘ اور بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس پد یاترا میں کانگریس کے سینئر لیڈران بشمول راجیش للوتھیا، جئے کشن، ادت راج اور کرشنا تیرتھ موجود تھے۔ کانگریس اس پد یاترا کے ذریعے عوام کے درمیان پہنچ کر اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کی ’پول کھول یاترا‘ دہلی کی تمام 70 ودھان سبھاوں تک جائے گی۔ اس دوران کانگریس اقلیتی اور دلت ووٹوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس نے ان دونوں برادریوں کے ووٹوں کی بنیاد پر دہلی پر طویل عرصے تک حکومت کی۔ کانگریس ایک بار پھر دلت اور اقلیتی برادری کو اپنے ساتھ لے کر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: غازی پور لینڈ فل سائٹ آلودگی کی بڑی وجہ


اس دورے کے دوران کانگریس قائدین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدعنوانی، جرائم اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے خلاف مظالم کا مسئلہ اٹھایا۔ کانگریس لیڈروں نے مودی حکومت کو جھوٹی اور وعدہ خلافی والی حکومت قرار دیا۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.