ETV Bharat / state

Hajj Flights 2023 ایئر انڈیا حج پروازوں کے لیے چار امبارکیشن پوائنٹس سے اڑان بھرےگا

author img

By

Published : May 22, 2023, 7:24 PM IST

Updated : May 22, 2023, 10:36 PM IST

ایئر انڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ایئر انڈیا بالترتیب جے پور اور چنئی سے مدینہ اور جدہ کے لئے 46 پروازیں چلائے گا۔ ایئر انڈیا کی پہلی پرواز 21 مئی کو جے پور سے اڑان بھرےگی جبکہ آخری اڑان 21 جون تک جاری رہے گی۔

ایئر انڈیا حج پروازوں کے لیے چار امبارکیشن پوائنٹس سے اڑان بھڑےگا
ایئر انڈیا حج پروازوں کے لیے چار امبارکیشن پوائنٹس سے اڑان بھڑےگا

دہلی: ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس جے پور، چنئی، کوزیکوڈ اور کنور سے تقریبا 19،000 عازمین کے لئے خصوصی حج پروازیں چلائےگی۔ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس ان چاروں شہروں سے قریب 19،000 عازمین کو سعودی عرب میں جدہ اور مدینہ لے جانے کے لیے پروازیں اڑان بھریں گی۔ ایئر انڈیا کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ایئر انڈیا بالترتیب جے پور اور چنئی سے مدینہ اور جدہ کے لئے 46 پروازیں چلائے گا۔ ایئر انڈیا کی پہلی پرواز 21 مئی کو جے پور سے اڑان بھرےگی جبکہ آخری اڑان 21 جون تک جاری رہے گی۔

دوسرے مرحلے میں ایئر انڈیا 3 جولائی سے 2 اگست تک جے پور اور چنئی میں 43 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو واپس لایا جائے گا۔ جے پور سے ایئر انڈیا کے ساتھ اڑان بھرنے والے عازمین کی تعداد 27 پروازوں میں 5،871 ہے، جبکہ 4،447 عازمین کو 19 پروازوں کے ذریعے چنئی سے لے جایا جائے گا۔ ایئر انڈیا ایکسپریس 4 سے 22 جون تک کوزیکوڈ اور کنور سے پروازیں لیکر جائے گا۔

پہلے مرحلے کے دوران کوزیکوڈ سے جدہ تک 44 پروازیں اڑان بھریں گی جس میں 6،363 عازمین ہوں گے جبکہ 1،873 عازمین کو لینے کے لئے کنور اور جدہ کے مابین 13 پروازیں اڑان بھریں گی۔ دوسرے مرحلے میں ، 13 جولائی سے 2 اگست تک ، ایئر انڈیا ایکسپریس مدینہ سے حجاج کرام کو کوزیکوڈ اور کنور واپس لانے کے لئے کام کرے گی۔ ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کیمبل ولسن نے کہا کہ عازمین کے لئے سالانہ خصوصی پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Pilgrims With Traditional Hindu Names ہندو روایتی ناموں کے ساتھ حج پر روانہ ہوں گے 9 عازمین

Last Updated : May 22, 2023, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.