ETV Bharat / state

A Report on the Economic System مسلمانوں کے سماجی اقتصادی نظام پر مشتمل رپورٹ پیش

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 7:20 AM IST

دہلی میں واقع پریس کلب آف انڈیا میں مسلمانوں کی سماج معاشی اور اقتصادی صورت حال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر اپوروانند اور جے این یو کے اسکالر ساجد علی سمیت دیگر سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔

اقتصادی نظام پر مشتمل رپورٹ
اقتصادی نظام پر مشتمل رپورٹ

اقتصادی نظام پر مشتمل رپورٹ

قومی دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسپیکٹ فاونڈیشن کی جانب سے مسلمانوں کی سماجی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی گئی،اس رپورٹ میں بھارت کے 10 اضلاع کا انتخاب کر کے ان سے متعلق رپورٹ تیار کی گئی۔

اس موقع پر پروفیسر اپوروانند نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں میں مسلم کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی پسماندگی کے ساتھ اقلیتی اضلاع کی نظامی پسماندگی کے بارے میں گفتگو بڑی حد تک عوامی حلقوں سے غائب ہوگئی ہے۔ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے چونکا دینے والے انکشافات کے بعد امیتابھ کنڈو کمیٹی کے مزید انکشافات نے ہندوستا نی مسلمانوں کو درپیش سماجی و اقتصادی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ایک ہدفی پروگرام کے طریقہ کار پر زور دیا ہے۔

تاہم موجودہ حکمران جماعت نے مسلم مخالف تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری گفتگو کو بدل کر رکھ دیا ہے اور مسلمانوں پر الزام عائد کرکے بے بنیاد خیال کو آگے بڑھایا ہے۔ مسلمانوں کی سماجی و اقتصادی پسماندگی کو دور کرنے کے بجائے تاریخ کو مختلف قسم کے من گھڑت بیانات سے تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو ہندوستانی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے،انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک متواتر حقائق پر مبنی قانونی اصلاح فراہم کرتی ہے۔

اس رپورٹ کو تیار کرنے والے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسکالر ساجد علی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں ایس پی ای سی ٹی (اسپیکٹ) فاؤنڈیشن کی جانب سے چار ریاستوں کے 10 اضلاع میں سماجی و اقتصادی پیرامیٹرز کا اندازہ لگایا گیا ہے جو کہ ایم سی ڈیز کا حصہ ہے۔


ان میں بہار سے ارریہ، پورنیہ، کشن گنج اور کٹیہار، آسام سے دُھبری اور کوکراجھار، اتر پردیش سے شراوستی اور بلرام پور جبکہ مغربی بنگال سے مالدہ اور مرشد آباد کو شامل کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کا مقصد گزشتہ دہائی کے دوران مسلم آبادی والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی پسماندگی کا نقشہ تیار کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پروفیسر اپوروانند کی حمایت میں سامنے آئے ملک اور بیرون ملک کے دانشور


ان کا کہنا تھا کہ ان 10 اضلاع کو پہلے دور میں اس لیے بھی منتخب کیا گیا تھا کے حالیہ برسوں میں بی جے پی اور اس کے اتحادی جماعتوں اور میڈیا کی جانب سے انہیں مختلف وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا تھا جن میں مبینہ طور پر آبادی میں اضافہ اور پڑوسی ممالک سے غیرقانونی دراندازی کا الزام شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.