ETV Bharat / state

Centre to Launch New Rs 75 Coin نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقعے پر 75 روپے کا سکہ جاری کیا جائے گا

author img

By

Published : May 26, 2023, 12:39 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقعے پر 75 روپے کا نیا سکہ جاری کریں گے۔ اس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 75 روپے کے اس نئے سکے کا سائز 44 ملی میٹر اور اس کا وزن 35 گرام ہوگا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب میں 75 روپے کا نیا سکہ بھی جاری کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کے افتتاحی پروگرام کو یادگار بنانے کے لیے 28 مئی کو 75 روپے کا نیا سکہ جاری کریں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 75 روپے کے اس نئے سکے کا سائز 44 ملی میٹر ہوگا۔ جب کہ اس کا وزن 35 گرام ہوگا۔ سکے کے بالائی حصے پر اشوک استھمب کے شیر کی تصویر ہوگی، اس کے نیچے 'ستیہ میو جیتے' لکھا ہوگا۔ اس کے بائیں جانب دیوناگری رسم الخط میں لفظ 'بھارت' اور دائیں جانب انگریزی میں 'انڈیا' لکھا ہوگا۔ سکے کے الٹے سائیڈ پر پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر ہوگی۔ سکے کے اوپری حصے پر 'سنسد سنکول' دیوناگری رسم الخط میں اور نچلے حصے پر 'پارلیمنٹ کمپلیکس' انگریزی میں لکھا ہوگا۔ پارلیمنٹ کمپلیکس کی تصویر کے نیچے سال 2023 لکھا ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ محکمہ اقتصادی امور ڈی ای اے اسے جاری کرے گا۔ یہ یادگار کے طور پر جاری کیا گیا سکہ ہے۔ اسے تقریباً 3800 روپے فی سکہ کے حساب سے فروخت کیا جائے گا۔ اس سکے کا وزن 35 گرام ہے اور یہ چار دھاتوں سے بنا ہوا ہے۔

  • Ministry of Finance to launch a special Rs 75 coin to commemorate the inauguration of the new Parliament building on 28th May. pic.twitter.com/NWnj3NFGai

    — ANI (@ANI) May 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ذرائع کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاحی پروگرام کا آغاز خصوصی پوجا اور ہون سے ہوگا اور اس کا اختتام وزیراعظم نریندر مودی کی اختتامی تقریر کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کا پروگرام اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پروگرام کا آغاز ویدک رسومات سے خصوصی پوجا کے ساتھ ہوگا۔ یہ خصوصی پوجا تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خصوصی پوجا کے پروگرام میں وزیر اعظم مودی کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کے بھی موجود رہنے کا امکان ہے۔ پوجا اور جاپ کے دوران، تمل ناڈو کی مختلف مٹھوں کے 20 سوامی اور خصوصی پجاری وزیر اعظم نریندر مودی کو مقدس سینگول کے حوالے کریں گے، جو صبح 9 بجے کے قریب لوک سبھا اسپیکر کی نشست کے قریب نصب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Amit Shah on New Parliament Building پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی 'سینگول' نصب کیا جائے گا، امت شاہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.