ETV Bharat / state

New Rajya Sabha Members Take Oath: سیتا رمن، گوئل سمیت 27 ارکان نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 5:45 PM IST

سیتا رمن، گوئل سمیت 27 ارکان نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
سیتا رمن، گوئل سمیت 27 ارکان نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، پیوش گوئل، کانگریس کے جے رام رمیش، مکل واسنک، راشٹریہ لوک دل کے جینت چودھری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سریندر ناگر سمیت 27 نو منتخب اراکین نے راجیہ سبھا کے اراکین کے طور پر آج حلف لیا۔ 27 members including Sita Raman and Goel take oath as members of Rajya Sabha

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو 27 نئے ارکان کو ایوان بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ یہ تمام اراکین حال ہی میں ہونے والے دو سالہ انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔ سیتا رمن، گوئل اور ناگر ایوان بالا کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی میعاد ختم ہوئی تھی۔ New Rajya Sabha Members Take Oath

حلف لینے والے 27 ارکان دس ریاستوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور انہوں نے دس زبانوں میں حلف لیا۔ ان میں سے 12 نے ہندی، چار نے انگریزی، سنسکرت، کنڑ، مراٹھی اور اُڑیا میں دو ،دو اور ایک ایک رکن نے پنجابی، تمل اور تیلگو میں حلف لیا۔ بعد ازاں وینکیا نائیڈو نے واضح کیا کہ جن نو منتخب ارکان نے ابھی تک حلف نہیں لیا ہے، وہ بھی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Japan EX PM Shinzo Abe Passes Away: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے ہلاک، بھارت میں قومی سوگ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.