ETV Bharat / international

Japan EX PM Shinzo Abe Passes Away: جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے ہلاک، بھارت میں قومی سوگ کا اعلان

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 2:35 PM IST

Updated : Jul 8, 2022, 3:15 PM IST

Japan EX-Prime Minister Shinzo Abe passes away after being shot
جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے ہلاک

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے Japan EX PM Shinzo Abe پر جمعہ کو نارا شہر میں ایک انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی جنگ ہار گئے۔ وہیں وزیراعظم نریندرمودی نے شنزو آبے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور سنیچر کو قومی سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے Shinzo Abe پر جمعہ کو قاتلانہ حملہ ہوا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی۔ Japan EX PM Shinzo Abe Passes Away پولیس نے یاماتوسیدائیجی اسٹیشن کے قریب ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس جگہ سے جہاں آبے کو گولی ماری گئی تھی، ایک بندوق بھی برآمد کی ہے۔ جاپانی مقامی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کو گولی مارنے والے کی شناخت 41 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے۔ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

جاپان کے پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ آبے پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران نارا شہر میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ این کے ایچ ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبے کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Former Japan PM Shinzo Abe Shot: جاپان کے سابق وزیراعظم پر جان لیوا حملہ، عالمی رہنماؤں کا ردعمل

وزیر اعظم نریندر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کرکے جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور 9 جولائی 2022 کو ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا۔"مسٹر آبے نے بھارت-جاپان تعلقات کو ایک خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کی سطح تک بڑھانے میں بہت زیادہ تعاون کیا۔آج پورا ہندوستان جاپان کے ساتھ سوگ منا رہا ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے جاپانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں،‘‘

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قابل ذکر ہے کہ جاپان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم شنزو آبے نے 2020 میں صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ دو مرتبہ جاپان کے وزیر اعظم رہے، 2006-07 اور دوبارہ 2012-20 تک۔ اس کے بعد ان کی جگہ یوشیہائیڈ سوگا اور بعد میں فومیو کشیدا نے لی۔

Last Updated :Jul 8, 2022, 3:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.