ETV Bharat / state

Muharram Procession in Budgam: بڈگام میں عزاداروں کا جلوس برآمد

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 8:34 PM IST

on-8th-day-of-muharam-procession-held-at-central-kashmir-bugam-district
بڈگام میں عزاداروں کا جلوس برآمد

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج 8 محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور امام حسینؑ کو خراج عقیدت بیش کیا۔ Azadars Paid Tribute to Imam Hussain AS

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 8 محرم الحرام کے سلسل میں ماتمی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؑ نے شرکت کی۔ ان عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرکے امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کا ماتم کیا۔ عزاداروں کا کہنا ہے کہ حسین ہمیں سکھاتے ہیں کہ حق کا ساتھ دینے سے اللہ کا ساتھ حاصل ہوگا۔ بعد ازاں جلوس مرکزی امام باڑہ بڈگام پر اختتام پذیر ہوا۔ Azadars Paid Tribute to Imam Hussain AS

بڈگام میں عزاداروں کا جلوس برآمد

واضح رہے کہ عاشورا کے روز کربلا میں اہل بیت پر یزیدی لشکر نے ظلم ڈھائے۔ پہلے ساتھ محرم سے پانی بند کیا گیا اور پھر دسویں محرم کو امام حسینؑ اور ان کے یارو انصار کو پیاسا شہید کر دیا گیا۔ کربلا کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو حق اور باطل کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے اپنا سر تو دیا لیکن باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ Muharram Procession in Budgam

مزید پڑھیں:

واضح رہے اکسٹھ ہجری میں کربلا کے میدان میں جو آل نبی پر ظلم ہوا وہ رہتی دنیا تک قائم ہے۔ میدان کربلا میں حسینؑ ابن علی اور ان کے بہتر شہداء کو پیاسا شہید کیا گیا۔ کربلا کے میدان میں حسینؑ نے اپنے یار و انصار دین اسلام کے نام پر قربان کیے یہاں تک کہ اپنا چھ ماہ کا فرزند حضرت علی اصغر کو بھی دین محمد پر قربان کر دیا۔ کربلا کے میدان میں حسینؑ کے سامنے دو راستے تھے یا تو یزید کی بیت کرتے یا پھر دین حق پر قائم رہتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے۔ حسینؑ نے دین حق کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا سر دیا اور رہتی دنیا تک دین اسلام کا پرچم بلند کر دیا۔ آج چودہ سو سے زائد برس گزر جانے کے بعد بھی حسین ابن علی زندہ ہیں اور آج بھی ان کے پیغامات اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.