ETV Bharat / state

Rohit Kansal Visits Budgam پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے بڈگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 3:48 PM IST

principle-secretary-higher-education-rohit-kansal-visits-budgam-inaugurated-various-projects
پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے بڈگام کا دورہ کیا

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے جمعہ کے روز بڈگام کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران موصوف نے شیخ العالم میموریل ڈگری کالج میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور شنگ بنیاد رکھی۔ Rohit Kansal visits Budgam

بڈگام: ہائیر ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے جمعہ کے روز شیخ العالم میموریل ڈگری کالج بڈگام کا دورہ کیا۔دورے کے دوران موصوف نے کانفرنس ہال عمارت، سمیت مخلتف پروجیکٹوں کا افتتاح اور آٹھ لیکچر تھیٹر اور لائبریری بلاکس کا سنگ بنیاد رکھا۔Rohit Kansal visits Sheikh Alam Memorial Degree College

پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے بڈگام کا دورہ کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر یاسمین عشائی، پرنسپل ایس اے ایم کالج ڈاکٹر مدثر افشاں بھی موجود تھے۔افتتاح کے بعد پرنسپل سکریٹری نے کانفرنس ہال میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے عملے اور سینکڑوں طلبہ کی موجودگی میں کالج کا نیوز لیٹر جاری کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ حکومت نے تعلیم میں بہتری لانے کے لیے مختلف پہل اور اقدامات کیے ہیں اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کا نفاذ اس کی جانب ایک ایسا ہی بڑا قدم ہے۔Rohit Kansal On NEP 2020
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سےجموں و کشمیر کے طلبہ بین الاقوامی نصاب کے ڈیزائن کی بہترین مشق سے استفادہ کریں گے اور دوسری طرف انہیں سیکھنے کے بہترین مواقع ملیں گے جس سے وہ دوسری ریاستوں کے طلبہ کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور علم کا تبادلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: DC Budgam Visits Pohru ڈی سی بڈگام نے بی کے پورہ اور وتھورا پنچایتوں میں پوہرو کا دورہ کیا


انہوں نے کہا کہ دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ کالجوں کو تحقیقی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور فیکلٹی اور طلبہ دونوں کو یونیورسٹیوں کی طرح تحقیقی کام کے لیے تربیت دی جائے گی۔
دریں اثنا، پرنسپل سکریٹری نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور اپنی اکیڈمکس پر توجہ مرکوز رکھیں اور ان کی مجموعی شخصیت کی نشونما کے لیے تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں دونوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.