ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam بڈگام میں منشیات فروش گرفتار

author img

By

Published : Aug 26, 2022, 10:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Drug Peddler Arrested in Budgam Contraband Substance Recovered

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔ Police arrests a notorious drug peddler in Budgam

پولیس اسٹیشن ماگام کی ایک ٹیم نے رضوی سٹاپ پر ناکہ چیکنگ میں ایک شخص کو مشکوک حالت میں دیکھا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر پولیس نے ایک تدبیر کے ساتھ انہیں جائے موقع پر ہی گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سے تلاشی کے دوران 10 گرام ہیروئن جیسی اشیاء برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت حابل یاسین ڈار ولد محمد یاسین ڈار ساکن ٹارہامہ کنزر بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار


اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 128/2022 درج کیا گیا جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.