ETV Bharat / state

بڈگام: نو گائیوں کی پراسرار موت

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 9:09 AM IST

Updated : Sep 12, 2020, 12:00 PM IST

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ تین دنوں میں9 گائیوں کی موت پراسرار طریقے سے ہوگئی ہے۔

نو گائیوں کی پراسرار موت
نو گائیوں کی پراسرار موت

یہ سانحہ بڈگام کے زوگو، کھاریان، رنگا زبل اور آریزال میں محض تین دنوں کے اندر ہوا ہے۔

گائیوں کے مرنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تاہم مقامی افراد کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں جو نئی گھاس اُگ آئی ہے، ان کے کھانے سے جانور ہلاک ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے خورشید احمد حجام نے کہا کہ ان کا علاقہ جنگل میں واقع ہے اسی لیے وہ اپنے مال مویشیوں کو گھاس چرنے کے لیے جنگل بھیجتے ہیں، اس روز بھی حسب معمول وہ اپنی گائیوں کو چرانے کے لیے جنگل میں بھیجا۔ جنگل میں جب چرواہے نے دیکھا کہ یہ گائیں کچھ نہیں کھا رہی ہیں تو وہ انہیں واپس گھر لے آئے۔

نو گائیوں کی پراسرار موت

خورشید احمد نے گایوں کے علاج کے لیے طبی عملہ کو بلایا، دوا بھی دی گئی تاہم جب وہ لوگ صبح بیدار ہوئے ایک گائے مرچکی تھی۔

انھوں نے بتایا گائے کا پیٹ بہت زیادہ پھول گیا تھا، ایسا لگ رہا تھا کہ اس میں ہوا بھری گئی ہے۔

گائیوں کے مرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اینمل ہسبنڈری کی جانب سے ایک ٹیم آئی تھی، انھوں نے گائے کی موت کا پتہ لگانے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نئی گھاس کھانے کی وجہ سے گائیں مر رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایک زہریلی گھاس ہے، جس کو کھانے کے بعد جانورں کا پیٹ پھول جاتا ہے اور پھر وہ مر جاتا ہے۔

ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت سے بات کی اور کہا کہ زوگو اور کھارین میں تین گائیں، رنگا زبل میں دو گائیں اور ایک بچھڑا مر گیا۔

مویشی پروری کرنے والے نے الزام لگایا ہے کہ اینمل ہسبنڈری میں ڈاکٹرز دستیاب نہیں رہتے ہیں جس کے باعث جانوروں کا وقت پر علاج نہیں ہو پاتا ہے۔

وہیں اینمل ہسبنڈری کے ڈاکٹر نظیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس علاقے میں اب تک 9 گائیں اور ایک بچھڑا مر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:سڑک کی خستہ حالی، آبادی کے لیے درد سر

انھوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی اینمل ہسبنڈری کے اسٹاف متحرک ہوگئے ہیں اور جانوروں کو بچانے اور علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے بیمار جانوروں کا علاج جاری ہے، ان میں سے زیادہ ب صحتیاب بھی ہو رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اینمل ہسبنڈری کی جانب سے مقامی لوگوں کی ہدایت دی گئی ہے، مویشیوں کو وہ گھاس کھانے نہ دیں، جن سے وہ بیمار ہو رہے ہیں۔بلکہ انھیں سوکھی گھاس کھلائی جائے۔

مساجد کے لاوڈ اسپیکروں پر بھی یہی اعلان کروایا گیا ہے۔

وہیں سبھی لوگوں میں بنیادی میڈیکل کٹ تقسیم کئے گئے ہیں، تاکہ اگر کوئی جانور بیمار ہو تو اسے وقت پر دوا دی جا سکے۔

کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینمل ہسبنڈری کے اسٹاف تیار ہیں۔

خیال رہے کہ یہاں ایک گائے کی قیمت 60 ہزار روپئے ہے، اس پر مویشی پروری کرنے والوں کا مکمل انحصار ہوتا ہے۔

Last Updated :Sep 12, 2020, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.