ETV Bharat / state

Budgam Cooperative Societies Loan Approved: کوآپریٹیو سوسائٹیز کو پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضہ کو منظوری

author img

By

Published : Jan 2, 2023, 6:29 PM IST

ضلع بڈگام میں خود روزگار کے لیے وضع کی گئی اسکیموں ’’یووا سہکار‘‘ اور ’’این ایچ بی ایم‘‘ کے تحت 5.45 کروڑ روپے کے کیسز کی منظوری اور سفارش کی گئی۔Loan approved to cooperative Societies in Budgam

کوآپریٹیو سوسائٹیز کو پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضہ کو منظوری
کوآپریٹیو سوسائٹیز کو پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضہ کو منظوری

کوآپریٹیو سوسائٹیز کو پانچ کروڑ روپے سے زائد قرضہ کو منظوری

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد، کی سربراہی میں ایک ضلع سطح کی کمیٹی نے کانفرنس ہال بڈگام میں منعقدہ میٹنگ کے دوران NCDC مرکزی قرضہ اسکیم اور NHBM اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے 6 معاملات کو منظوری دی۔ NCDC سنٹرل لون سکیم کے نفاذ اور نگرانی کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کوآپریٹو سوسائٹیز بڈگام محکمہ سے موصول ہونے والی چاروں تجاویز کو منظوری دی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ چاروں تجاویز کو رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز J&K کو مالی امداد پر غور و منظوری کے لیے بھیج دیا جائے۔ DC Budgam Chairs High Level Meet in Budgam

جو رقم تجاویز میں شامل ہیں ان میں 300 لاکھ روپے، دی گلشن ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ چاڈورہ، 60 لاکھ روپے، دی پرائم ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ چاڈورہ 45 لاکھ روپے، دی توسہ میدان فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن کوآپریٹو لمیٹڈ درنگ، کھاگ 40 لاکھ روپے اور دی پرائمری ویمنز پشمینہ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کو منظوری ملی ہیں۔ Budgam Cooperative Societies Loan Approved

مختلف سیلف ایمپلائمنٹ اسکیموں کے تحت بیروزگار نوجوانوں کی بیداری اور تربیت پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ’’نوجوانوں کو مناسب ہینڈ ہولڈنگ اور مدد اس ضلع کو ’روزگار یوکت‘ بڈگام بنا دے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ان کیسز کی منظوری سے نہ صرف ضلع میں کوآپریٹو سیکٹر کو فروغ ملے گا بلکہ سینکڑوں بے روزگاروں کو روزگار کے نمایاں مواقع بھی میسر ہوں گے۔

ابتدا میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے میٹنگ کو ’’یووا سہکاتر‘‘ کی این سی ڈی سی سنٹرل لون اسکیم کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان تجاویز کو متعلقہ محکموں نے تکنیکی طور پر بھی جانچا ہے۔ ایک علیحدی میٹنگ میں DLC نے NHBM سکیم کے تحت موصول ہونے والے دو کیسوں کی منظوری دی۔ NBHM این بی ایچ ایم کے تحت منصوبوں کو نیشنل بی بورڈ 90:10 مرکز کسانوں کے حصہ کی بنیاد پر فنڈ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: DC Budgam Approves 53 DLTFC cases ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.