DC Budgam Approves 53 DLTFC cases ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 10:50 AM IST

DC Budgam Approves 53 DLTFC cases: ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری

ڈی سی بڈگام نے متعلقہ افسران کو ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کی رہنمائی کرنے اور ساتھ ہی ابھرتے ہوئے نئے کاروباریوں کی ہر مرحلے پر مدد کرنے کی ہدایت دی۔ DC Budgam on Self employment schemes

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (جے کے آر ای جی پی) کے تحت خود روزگار سکیم کے 53 کیسز کی منظوری کی سفارش ڈپٹی کمشنر بڈگام کی صدارت میں منعقد کی گئی ایک میٹنگ کے دوران کی گئی۔ اس میٹنگ کے ابتدا میں کمیٹی نے خواہشمند کاروباریوں سے بات چیت کی اور انہیں JKREGP کے تحت اپنے منصوبوں کے کامیاب سیٹ اپ کے لیے اور اس کو عملی طور پر اپنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ Self Employment DLTFC Scheme in Budgam

ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری

ڈی سی نے اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ کامیاب کاروباری بنیں اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ تمام کیسز کو بروقت منظوری دینے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام خواہشمند کاروباری افراد کی ’ہینڈ ہولڈنگ‘ کو یقینی بنائیں اور ان کے منصوبوں کو مالی طور پر قابل عمل اور قابل اعتماد بنایا جائے۔ Self Employment DLTFC Scheme

انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ تمام ڈی پی آرز کا دوبارہ جائزہ لیں اور بینکوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کیسوں کی مناسب جانچ پڑتال کے بعد 10 دن کے اندر اندر تمام منظورہ شدہ کیسوں کی منظوری کو یقینی بنائیں۔

اس اجلاس میں ڈی سی بڈگام کے علاوہ لیڈ بینک منیجر بڈگام، پرنسپل آئی ٹی آئی، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی، کلسٹر ہیڈ جے اینڈ کے بینک بڈگام، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹو بینک بڈگام، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے وی آئی بی، ڈی آئی سی اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.