ETV Bharat / state

Nasha Mukt Bharat Abhiyan: نشہ سے پاک بڈگام کے حصول کے لیے 10رکنی رضاکار گروپ کو منظوری

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 6:54 PM IST

نشہ سے پاک بڈگام کے حصول کے لیے 10رکنی رضاکار گروپ کو منظوری
نشہ سے پاک بڈگام کے حصول کے لیے 10رکنی رضاکار گروپ کو منظوری

ڈی سی بڈگام نے ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت منشیات کے خلاف گاؤں سطح پر خصوصی مہم چلانے پر زور دیا۔ DC Budgam reviews Nasha Mukt Bharat Abhiyan preparations

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع بھر میں ’’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے تحت منشیات کے خلاف گاؤں سطح پر خصوصی مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ بڈگام کو منشیات سے پاک بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہر گاؤں میں 10 رضاکاروں پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دینے پر زور دیا۔ ڈی سی بڈگام نے ان باتوں کا اظہار کانفرنس ہال بڈگام میں ’نشہ مکت بھارت ابھیان‘‘ کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ DC Budgam Calls for Village Level Campaign on Nasha Mukt Bharat Abhiyan

نشہ سے پاک بڈگام کے حصول کے لیے 10رکنی رضاکار گروپ کو منظوری

ڈی سی بڈام نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ’’منشیات کی ابتدائی علامات کی نشاندہی‘‘ کے حوالہ سے ایک تربیتی و بیداری پروگرام منعقد کریں۔ جہاں تمام آشا ورکروں کو اپنے اپنے گاؤں میں گھر گھر مہم چلانے کے لیے تربیت دی جائے۔ تاکہ والدین سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس کے بارے میں بیدار کیا جا سکے۔

ڈی ایس ذبلیو او (DSWO) جسے پروگرام کے لیے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، کو ہدایت دی گئی کہ وہ مؤثر نتائج کے لیے خصوصی مہم چلانے کو یقینی بنائیں۔ نچلی سطح پر منشیات کے استعمال پر قابو پانے پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ تمام اسکولوں میں آگاہی کیمپ منعقد کریں اور اس حوالہ سے معلومات کو عام کرنے کے لیے باقاعدگی سے اساتذہ اور والدین کی میٹنگیں بھی کرائیں۔DC Budgam on Nasha Mukt Bhart Abhiyan

مزید پڑھیں: Nasha Mukt Bharat Abhiyan in Sopore سوپور میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام

میٹنگ میں ڈی سی بڈگام سمیت اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، اے سی ڈی، اے سی پی، سی ایم او، سی ای او، ڈی ایس ڈبلیو او، بی ڈی اوز، ای اوز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.