ETV Bharat / city

Nasha Mukt Bharat Abhiyan in Sopore سوپور میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بیداری پروگرام

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 4:50 PM IST

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر نکہت جبین نے کہا کہ یہ پروگرام کافی اہم ہے اور اس طرح کے بیداری پروگرام ہر علاقے، تحصیل، زون اور بلاک میں منعقد کیے جانے چاہیے تاکہ ہم اس لعنت سے اپنے نئی نسل کو نجات دلانے میں کامیاب ہوسکیں۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Sopore

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Sopore
Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Sopore

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں بدھ کے روز کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن سوپور Chemists and Druggists Association نے مشترکہ طور پر منشیات مخالف مہم کے تحت پروگرام رکھا تھا جس کا عنوان نشہ مکھت بھارت ابھیان ہے۔ Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Sopore

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan in Sopore

اس پروگرام کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر Deputy Drug Controller Kashmir نکہت جبین، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر ریما غزالہ اور معززین شریک تھے۔ اس دوران انہوں نے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ اس دوران نگہت جبین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت نشے کی بڑھتی ہوئی لت کو روکنا ہم سب لوگوں کی ذمہ داری ہے، بالخصوص جو ادویات کے کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ تبھی ہم اپنے معاشرے کے اندر اس وباہ کو ختم کرسکتے ہیں۔

اس دوران انہوں نے ایک اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی دوا ایک مریض کو ڈاکٹر لینے کے لیے بولتا ہے، وہی ادویات فراہم کیا کرو اور اتنا ہی ایک مریض کو فراہم کیا کرو جتنا اس کو ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس کی خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

نکہت جبین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ یہ پروگرام کافی اہم ہے اور اس طرح کے بیداری پروگرام ہر علاقہ،تحصیل ،زون اور ،بلاک کے اندر منعقد کیے جانے چاہئے تاکہ ہم اس مسئلے سے اپنے نئی نسل کو نجات دلانے میں کامیاب ہوسکیں۔ اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی غیر رجسٹرڈ ادویات دوکانیں موجود ہیں ان کو عنقریب بند کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ جو بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوگا اس کو بخشا نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Awareness Programme in tral:ترال میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.