ETV Bharat / state

Thana Diwas in Budgam بڈگام پولیس نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں "تھانہ دیوس" کا اہتمام کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2023, 10:16 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں" تھانہ دیوس" تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منشیات کی بدعت،سماج میں بڑھتی ہوئی برائیاں اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

budgam-police-organises-thana-diwas-at-various-police-stations
بڈگام پولیس نے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں "تھانہ دیوس" کا اہتمام کیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پولیس اسٹیشن خانصاحب، پولیس اسٹیشن بیروہ، پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن کھاگ میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا۔
اس سلسلے میں پنچایت گھر آریزال خانصاحب میں تھانہ دیوس منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پی ایس خانصاحب انسپکٹر بہار احمد نے کی۔ تقریب میں آریزال علاقے کے معززین، سرپنچوں اور نمبرداروں نے شرکت کی۔تقریب میں منشیات کی بدعت، سماج میں بڑھتی ہوئی برائیوں سمیت دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب کے دوران تمام شکایات کو پولیس نے غور سے سنا اور بعد ازاں شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور باقی شکایات کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

تقریب کے دوران منشیات کے استعمال اور سماجی جرائم کے خاتمے کے لیے عوام سے تعاون طلب کیا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ واقعات پولیس اور عام عوام کے درمیان خلا کو پر کرنے اور پولیس فورس کو ذمہ دار، شفاف، جوابدہ اور عوامی مطالبات کے تئیں حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اسٹیشن بیروہ میں تھانہ دیوس منایا گیا، جس کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بیروہ انسپکٹر مدثر نصیر نے کی۔ اجلاس میں ٹریڈ یونین کے مختلف ممبران، پنچوں، سرپنچوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا اور پولیس چئیرنگ آفیسر سے ان کو حل کرنے کی اپیل کی۔ وہیں پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق ان کی شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات کی جائے گی۔
درین اثناہ،پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں تھانہ دیوس منایا گیا، جس کی صدارت ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر کے ہمراہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن چاڈورہ انسپکٹر یاسر رشید نے کی۔ تقریب میں چاڈورہ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے شہریوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Thana Diwas In Budgam بڈگام پولیس نے ضلع بھر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں "تھانہ دیوس" کا اہتمام کیا


تقریب کے دوران شرکاء نے منشیات کی بدعت سمیت دیگر معاملات کو پولیس کے سامنے اٹھایا۔چیئرنگ افسران نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ جلد از جلد ااٹھایا جائے گا اور حل کیا جائے گا۔ وہیں پولیس اسٹیشن کھاگ میں بھی تھانہ دیوس منایا گیا جس کی صدارت ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کھاگ انسپیکٹر خورشید احمد نے کی۔
اجلاس کے دوران شرکا نے دکانداروں کی جانب سے اشیائے ضروریہ کے زائد نرخوں، بجلی کی غیر شیڈول کٹوتی وغیرہ کا مسئلہ اٹھایا۔چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ فوری طور پر اٹھایا جائے گا اور انہیں حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.