ETV Bharat / state

Thana Diwas In Budgam بڈگام پولیس نے ضلع بھر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں "تھانہ دیوس" کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 9:28 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں" تھانہ دیوس" تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منشیات کی بدعت،سماج میں بڑھتی ہوئی برائیاں اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر پولیس اسٹیشن بڈگام، پولیس اسٹیشن چرارِ شریف اور پولیس اسٹیشن ماگام میں "تھانہ دیوس" کا انعقاد کیا۔پولیس اسٹیشن بڈگام میں "تھانہ دیوس" کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بڈگام ثاقب غنی کے ساتھ ایس ایچ او پی ایس بڈگام انسپکٹر آفتاب آحمد نے کی۔ تقریب میں بڈگام علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی۔
تقریب میں منشیات کی بدعت اور سماج میں بڑھتی ہوئی برائیاں اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے دوران تمام شکایات کو تحمل سے سنا گیا۔ شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا اور باقی ماندہ شکایات کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

وہیں پولیس اسٹیشن ماگام میں بھی تھانہ دیوس منایا گیا،جس کی صدارت ایس ڈی پی او ماگام آفتاب اعوان نے ایس ایچ او پی ایس ماگام انسپکٹر یاسر رشید کے ہمراہ کی۔ اجلاس میں ٹریڈ یونین کے مختلف ممبران، پنچوں، سرپنچوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اٹھایا۔جس کے بعد پولیس افسران نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ کی شکایات کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Independence Day 2023 in Budgam بڈگام میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ چیف جسٹس کی یوم آزادی سے قبل کی تقریبات میں شرکت

دریں اثنا، پولیس اسٹیشن چرار شریف میں بھی اسی طرح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایس ڈی پی او چرار شریف سلیم جہانگیر اور ایس ایچ او پی ایس چرار شریف انسپکٹر محمد یوسف نے کی۔ تقریب میں معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء کی طرف سے کچھ مسائل جیسے منشیات کی بدعت وغیرہ کو اٹھایا گیا۔ چیئرنگ افسران نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو اعلیٰ حکام کے ساتھ جلد از جلد اُٹھایا جائے گا اور حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.