ETV Bharat / state

Woman Injured in Bear Attack ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 3:19 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ریچھ نے خاتون پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والی خاتون سکمز صورہ اسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ Bear attacks and injures woman in central Kashmir

ا
ا

بڈگام (جموں و کشمیر): وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا۔ ایک اہلکار نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون - جس کی شناخت خدیجہ زوجہ عبد الغنی نائک ساکن کوکر باغ، تحصیل کھاگ - اپنے آبائی گاؤں میں ریچھ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

ذرائع بتایا کہ خاتون ریچھ کے حملے میں اس قدر شدید زخمی ہو گئی کہ اسے کھاگ اسپتال پہنچاتے ہی معالجین نے فوری طور پر بہتر طبی امداد کے لیے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ادھر، مقامی لوگوں نے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے علاقے میں گھوم رہے جنگلی جانوروں کو پکڑ کر واپس نیشنل پارک یا جنگل میں چھوڑے جانے کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

مزید پڑھیں: Bear Attack In langate لنگیٹ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی

ادھر، محکمہ وائلڈ لائف کو واقعے کی اطلاع دی گئی ہے اور انہوں نے ریچھ کو پکڑنے اور انسانی بستی سے دور لے جانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ وہیں مقامی پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں داخل ہونے کے واقعات میں اضافہ کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ رواں برس ریچھ اور تیندوے کے حملوں میں وادی کشمیر کے طول و ارض میں اب تک کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.