ETV Bharat / state

Hajj 2023 سفر حج کے لئے سب سے کم عمر بارہ برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ روانہ

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 3:20 PM IST

گیا امبارکیشن سے اس بار سب سے کم عمر بارہ برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ روانہ ہوئی، فہیمہ سمن بہار کے سیتامڑھی کی رہنے والی ہیں۔ پرواز سے قبل انہوں نے کہاکہ وہ خوش نصیب ہے کہ کم عمر میں حج کی سعادت اور مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف حاصل کرے گی۔

سفر حج کے لئے سب سے کم عمر بارہ برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ روانہ
سفر حج کے لئے سب سے کم عمر بارہ برس کی بچی اپنے والدین کے ساتھ روانہ

گیا: بہار کے عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ گیا امبارکیشن سے جاری ہے۔ اس بار نئی حج پالیسی کے تحت بارہ برس کے کم عمر کے بچوں کو والدین اپنے ساتھ سفر حج پر لیکر نہیں جاسکتے ہیں۔ اس وجہ سے سال دو سال کے بچے تو روانہ نہیں ہوئے تاہم چودہویں قافلے میں سیتامڑھی کے ماسٹر اشتیاق احمد اپنی اہلیہ زینت النساء اور بیٹی فہیمہ سمن کے علاوہ قریبی رشتے دار ماسٹر علاوالدین انصاری اور نور جہاں بیگم کے ساتھ روانہ ہوئے۔

فہیمہ سمن اس بار بہار سے جانے والے عازمین حج میں سب سے کم عمر کی ہے۔ گیا امبارکیشن پر ان سے ملنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔ فہیمہ کے ساتھ سبھی سیلفی لینے کے ساتھ ان سے گلے مل رہی تھیں۔ فہیمہ سمن نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے والدین اور دیگر رشتے داروں کی شکر گزار ہیں کہ انہیں اللہ کے مقدس گھر کعبہ کا طواف کرانے اور پھر روضہ رسول اکرم کی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے لیکر جارہے ہیں۔

فہیمہ نے کہا کہ وہ اپنے لیے علم نافع صحت وتندرستی، والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ عالم انسانیت ملک وریاست کی خوشحالی ترقی کی دعا مانگیں گی۔ اس برس فہیمہ بہار کی پہلی کم عمر کی بچی ہیں، جو بارہ برس کی عمر میں سفر حج پر روانہ ہوئی ہیں جبکہ گیا کے وہائٹ ہاؤس کے ایک عازمن حج گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک برس کی بچی کو چھوڑ کر روانہ ہوئے تھے کیونکہ نئی پالیسی کے تحت چھوٹے بچوں کو سفر حج پر روک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Gaya Haj Pilgrims گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.