ETV Bharat / state

Gaya Haj Pilgrims گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 10:40 PM IST

گیا ہوائی اڈہ سے حج عازمین کا آج تیرہواں قافلہ روانہ ہوا۔ گیا میں 44 ڈگری درجہ حرارت کے باوجود رضاکار اور سرکاری اہلکار عازمین حج کی خدمت میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے سے مسلسل عازمین حج کی خدمت میں یہ سبھی مصروف ہیں۔

گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار
گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار

گیا: ریاست بہار کے گیا میں ہیٹ ویو کے الرٹ کے دوران بھی عازمین حج کی خدمت میں سرکاری عملہ اور رضکاروں کا جذبہ اور جوش کم نہیں ہوا ہے بلکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ طیاروں کی پرواز کے عازمین حج کی خدمت میں رضکار و سرکاری اہلکار مسلسل لگے رہے۔ رضکار اور نوڈل افسر حج سنیچر کی رات سے ہی مسلسل ایئرپورٹ پر موجود رہے جو سوموار کی شام چار بجے جانے والے طیارے کے عازمین حج کا امیگریشن اور کسٹم کراکر اپنے گھروں کو واپس ہوئے اور پھر رات نو بجے سے پہلے ایئرپورٹ پر پہنچے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار
گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار

شدید گرمی اور خطرناک و جان لیوا لو کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں کوئی کمی نہیں ہے، رضکاروں کی بے لوث خدمت اور سرکاری عملہ بالخصوص نوڈل افسر جیتیندر کمار اور کنٹرول روم مے آئی ہیلپ یو اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری اہلکاروں کے جذبے کو دیکھ کر ریاستی وزیر اقلیتی فلاح زماں خان نے بھی ستائش کی ہے اور کہاکہ وہ حج آپریشن کے دوران کئی امبارکیشن پوائنٹ پر گئے ہیں لیکن جس طرح کا انتظام اور خدمت کا جذبہ گیا میں ہے۔ ویسا نظارہ کہیں دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار
گیا میں شدید گرمی کے باوجود عازمین حج کی خدمت میں مصروف رہے سرکاری اہلکار اور رضاکار

انہوں نے کہا کہ دل سے کی جانے والی خدمت کا کوئی مول نہیں ہے۔ وہ اپنے محکمہ توسط سے سبھی اہلکاروں اور رضکاروں کو توصیفی سند دیکر اعزاز بخشیں گے۔ واضح ہوکہ ضلع گیا بہار کے سب گرم اضلاع میں سے ایک ہے۔ یہاں درجہ 44 ڈگری سیلسیس تک تجاوز کرگیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے خطرے کو لیکر ضلع ریڈ الرٹ پر ہے۔ ہیٹ اسٹروک سے اب تک چھ لوگوں کی ضلع میں موت ہونے کی اطلاع ہے تاہم انتظامیہ نے دو کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اس صورت میں جب لوگوں کو دن میں گھروں سے باہر نکلنے کو منع کیا گیا ہے، ویسی صورت میں کھلے میدان میں رضاکاروں کی خدمات واقعی قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2023 اتر پردیش سے عازمین حج کی آخری پرواز روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.