ETV Bharat / state

Majid Deobandi on Urdu اردو کو اپنے گھروں میں زندہ کرنے کی ضرورت، ماجد دیو بندی

author img

By

Published : Nov 13, 2022, 10:48 AM IST

ماجد دیو بندی
ماجد دیو بندی

مشہور شاعر ماجد دیو بندی نے کہا کہ یہ صحیح بات ہے کہ اردو زبان پہلے کے مقابلے روبہ زوال ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ اردو کا فروغ مشاعروں اور نشستوں سے ہوگا، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ اردو زبان اس وقت تک فروغ نہیں پا سکتی جب تک کہ ہم اسے اپنے گھروں میں زندہ نہ کریں۔ آج صورتحال یہ ہے کہ اردو داں ہی اپنے بچوں کو اردو سے دور کرتے جا رہے ہیں مگر اسٹیج سے اسے بچانے کی فکر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ Conversation with Dr. Majid Deobandi about Urdu

پٹنہ: شہر عظیم آباد ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے، اسی عظیم آباد نے اردو دنیا کو کئی ایسے نامور شعراء و ادباء دیا ہے جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور اس خطہ کا نام روشن کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے عظیم آباد پہلے کے مقابلے ادبی معاملوں میں متاثر ہوا ہے مگر آج بھی ہم عظیم آباد کو اسی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جیسا کہ پہلے دیکھتے تھے۔ یہاں جب بھی آنا ہوا لوگوں نے بڑی محبت اور دعاؤں سے نوازا ہے۔ Conversation with Dr. Majid Deobandi about Urdu

ماجد دیو بندی

مذکورہ باتیں عالمی شہرت یافتہ شاعر و دہلی اردو اکادمی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے پٹنہ پہنچنے پر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا کہ یہ صحیح بات ہے کہ اردو زبان پہلے کے مقابلے روبہ زوال ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ اردو کا فروغ مشاعرہ اور نشستوں سے ہوگا، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، اردو زبان اس وقت تک فروغ نہیں پا سکتی جب تک کہ ہم اسے اپنے گھروں میں زندہ نہ کریں، آج صورتحال یہ ہے کہ اردو داں ہی اپنے بچوں کو اردو سے دور کرتے جا رہے ہیں مگر اسٹیج سے اسے بچانے کی فکر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ماجد دیوبندی نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں اردو خستہ حالی کا شکار ہے، جتنے بھی ادارے ہیں سبھی کے کلیدی عہدے خالی پڑے ہیں، اس جانب کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے، تو بھلا کیسے ممکن ہے کہ اردو ترقی کرے گی، آج اردو جس دہانے پر کھڑا ہے دراصل اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں، ابھی وقت ہے کہ لوگ اس جانب دھیان دیں اور اپنے بچوں کو اس جانب مبذول کریں تبھی یہ زبان پائندہ اور تابندہ رہے گی۔

مزید پڑھیں:Urdu Day Celebration اردو شیریں زبان ہونے کے ساتھ تہذیب و ثقافت کی علمبردار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.