ETV Bharat / state

Teachers Protest in Patna پٹنہ میں حکومت کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 6:29 PM IST

ہزاروں اساتذہ  پٹنہ کی سڑکوں پر اترے
ہزاروں اساتذہ پٹنہ کی سڑکوں پر اترے

بہار ٹی ای ٹی یونین کے ریاستی کنوینر راجو سنگھ نے کہا کہ ''محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو سکا، محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کا خمیازہ اساتذہ کیوں بھگتیں؟''

ہزاروں اساتذہ پٹنہ کی سڑکوں پر اترے

پٹنہ: بہار ٹی ای ٹی اساتذہ یونین کے ہزاروں اساتذہ اپنے مطالبات کی حمایت میں گردنی باغ واقع احتجاجی مقام پر ریاستی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر وعدہ خلافی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد کی حکومت سے ہم لوگوں کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر حکومت بنے آج سال بھر ہونے جا رہا ہے اس کے باوجود جو ہم لوگوں کے مسائل ہیں، اسے حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کے وقت حکومت کو صرف ہمارا ووٹ چاہیے مگر اقتدار میں آتے ہی ہمیں درکنار کر دیا جاتا ہے، مگر اب ٹی ای ٹی اساتذہ اپنے جائز مطالبات کو منوا کر رہے گی۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اور تختی لئے حکومت کو کئے گئے وعدے یاد دلا رہے تھے۔ مظاہرہ کی قیادت یونین کے ریاستی صدر سنچیت بھارتی اور ریاستی کنوینر راجو سنگھ مشترکہ طور پر کر رہے تھے۔ اس دوران مشتعل اساتذہ نے ریاستی حکومت ہائے ہائے، این آئی او ایس سے تربیت یافتہ اساتذہ کے ساتھ سوتیلہ سلوک بند کرو، اساتذہ کو ریاستی ملازم کا درجہ دو، پرانی پینشن لاگو کرو، ساتویں مرحلے کے اساتذہ بحالی جلد کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے بعد اساتذہ بہار اسمبلی کا گھیراؤ کرنے نکلے مگر گردنی باغ کے پاس موجود پولس اہلکاروں نے انہیں وہیں پر روک دیا، اس دوران پولس اور اساتذہ کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔
ٹی ای ٹی یونین کے ریاستی کنوینر راجو سنگھ نے کہا کہ این آئی او ایس سے جو طلباء تربیت یافتہ ہیں اس میں محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں اساتذہ کے تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو سکا، محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کا خمیازہ اساتذہ کیوں بھگتے، اسی طرح ساتویں مرحلے میں اساتذہ کی بحالی کے لئے اب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے جس سے ریاستی حکومت پر شک و شبہات ہوتے ہیں کہ آخر ریاستی حکومت طلباء کو بے وقوف تو نہیں بنا رہی ہے، عظیم اتحاد حکومت بننے سے پہلے تیجسوی یادو نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آتے ہی وہ کانٹرکٹ اساتذہ کو ریاستی ملازمین کا درجہ دیں گے. ٹی ای ٹی کے ریاستی نائب صدر آفتاب فیروز نے کہا کہ موجودہ حکومت اساتذہ کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، ابھی دس ہزار سے زائد اساتذہ اپنے مطالبات کی حمایت میں مظاہرہ میں شامل ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے تو آنے والے دنوں حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: MLC Qari Sohaib بہارقانون ساز کونسل میں قاری صہیب نے اردو بنگلہ ٹی ای ٹی و مدرسہ کا معاملہ اٹھایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.