NIRF Ranking 2022: این آئی آر ایف کی رینکنگ میں بہار سے کسی بھی یونیورسٹی کے عدم انتخاب پر ردعمل

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:41 AM IST

ردعمل

بہار میں اس وقت 17 اسٹیٹ یونیورسٹیاں ہیں، جن میں پٹنہ یونیورسٹی، مگدھ یونیورسٹی، للت نارائن متھلا یونیورسٹی، بہار یونیورسٹی، پاٹلی پترا یونیورسٹی، تلک مانجھی یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں۔None of Bihar's universities are included in NIRF's ranking

نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) نے سال 2022 میں قومی سطح پر بہتر تعلیمی خدمات انجام دینے والے ایک سو تعلیمی اداروں کی لسٹ جاری کی ہے،جس میں آئی ٹی آئی بنگلور اول، جواہر لال نہرو دوئم اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کو سوم پوزیشن حاصل ہوئی ہے، جبکہ اس لسٹ میں بہار کی ایک بھی یونیورسٹی شامل نہیں ہے جس کے تعلیمی معیار اور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سو یونیورسٹی کی فہرست میں بھی شامل کیا جا سکے جبکہ بہار میں درجنوں قدیم یونیورسٹیز ایسی ہیں جو ماضی میں اپنی تعلیمی معیار کی وجہ سے ملک و بیرون ملک میں جانا جاتا تھا۔

ردعمل

None of Bihar's universities are included in NIRF's ranking

بہار میں اس وقت 17 اسٹیٹ یونیورسٹیاں ہیں، جن میں پٹنہ یونیورسٹی، مگدھ یونیورسٹی، للت نارائن متھلا یونیورسٹی، بہار یونیورسٹی، پاٹلی پترا یونیورسٹی، تلک مانجھی یونیورسٹی وغیرہ شامل ہیں۔
ادھر ٹاپ 100 میں بھی بہار کی ایک بھی یونیورسٹی کے شامل نہیں ہونے پر راجد کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے نتیش حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، نتیش حکومت بہار میں صرف تعلیمی ترقی کا دعویٰ کرتی ہے مگر زمینی حقیقت کچھ اور ہے، جس کا ثبوت قومی سطح پر جاری فہرست ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ بہار میں تعلیمی معیار پہلے کے مقابلے زیادہ خستہ حال ہے، حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی تو آنے والے دنوں میں اس کا اور بھی برا حال ہوگا. ابھی چند دنوں قبل ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامنے میں ایک طالب علم نے آٹھ سالوں میں گریجویشن کی سند نہیں ملنے کی بات کہی تھی، آج یہ صورت حال بہار کی تمام یونیورسٹیز کا ہے، جہاں وقت پر نہ کلاس ہوتی ہے اور نہ وقت پر امتحان اور رزلٹ جاری ہوتا ہے، جس سے یہاں کے طالب علموں کا مستقبل خراب ہوتا ہے۔


مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج میں مزید آٹھ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم ہوگی

وہیں جدیو کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ ٹاپ 100 میں بہار کی یونیورسٹی کے شامل نہ ہونے کی دوسری وجہیں ہو سکتی ہیں، مگر یہ کہنا کہ بہار میں تعلیمی ماحول نہیں ہے غلط ہوگا، آج طلباء باہر نہ جاکر یہیں اپنے علاقے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، والدین بھی اپنے بچوں کو قریب پاکر خوش رہتے ہیں، کئی یونیورسٹیز کا قیام عمل میں آیا، کئی کی منظوری ملی ہوئی ہے. آج سے پندرہ سال قبل بہار میں تعلیم کا کیا معیار تھا وہ کسی مخفی نہیں ہے، نتیش حکومت میں تعلیم پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.