Begusarai Firing Case: بیگوسرائے فائرنگ معاملے کی پولیس نے تصویر جاری کی

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 12:56 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 3:35 PM IST

بیگوسرائے فائرنگ معاملے کی پولیس نے تصویر جاری کی

بیگوسرائے کے ایس پی یوگیندر کمار نے سائیکو کِلر کی تصویر جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو بائک پر سوار چار افراد نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔ ایس پی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی اطلاع جس کو بھی ملے وہ پولیس کو جانکاری دیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنا فون نمبر بھی جاری کیا ہے۔

بیگوسرائے: بہار کے بیگوسرائے میں ایک سائیکو کیلر نے منگل کے روز 30 کلومیٹر تک فائرنگ کرکے 11 افراد کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے۔ جبکہ دیگر افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس معاملے کے بعد سے بیگوسرائے پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔

بیگوسرائے ایس پی یوگیندر کمار نے معاملے میں ملوث تمام ملزمین کی تصویر جاری کرکے عوام سے معلومات دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اطلاع دینے والو کو انعام دینے کی بھی بات کہی ہے۔

اس واقعے کے ملزمین کو پکڑنے کے لیے بیگوسرائے ایس پی یوگیندر کمار نے اپنا فون نمبر بھی 9431800011 جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی ملزمین کی اطلاع دیگا، اسے انعامات سے نوازا جائے گا۔

بیگوسرائے معاملے میں اب تک مختلف تھانوں کے سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تاہم 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی ملزمیں پولیس کی گرفت سے باہر ہیں اور پولیس کو اب تک ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

دوسری جانب بیگوسرائے ایس پی نے فائرنگ معاملے کی تحقیقات کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یوگیندر کمار نے اب تک کی جانچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایک بائک پر دو نہیں بلکہ دو بائک پر چار لوگ سوار تھے جنہوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یوگیندر کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'معاملے کی تحقیقات کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو تمام زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی مطالعہ کیا جا رہا ہے۔ فوٹیج سے کئی تصاویریں نکالی گئی ہیں۔ جنہیں شناخت کے لیے آس پاس کے اضلاع کو بھی بھیجی گئی ہے۔ ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور ضلع کی سرحد کو بھی سیل کر دیا گیا ہے"- (یوگیندر کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بیگوسرائے)

بیگوسرائے فائرنگ معاملے پر نتیش کا ردعمل: اس معاملے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مخالفین کو اپنے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیگوسرائے واقعہ کو سازش قرار دیا اور کہا کہ بیگوسرائے واقعے کو سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پسماندہ افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ افسران کو واضح کر دیا گیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بچنا نہیں چاہئے۔

واضح رہے کہ منگل کی شام بہار کے ضلع بیگوسرائے کی سڑکوں پر موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے تابڑ توڑ فائرنگ کرکے 11 لوگوں کو زخمی کردیا۔ نیشنل ہائی وے 28 پر چار تھانے کے علاقے کو پار کرتے ہوئے بدمعاشوں نے 30 کلومیٹر تک گولیاں چلائی۔ جس میں 11 لوگ زخمی اور ایک 31 سالہ چندن کمار کی موت ہوئی ہے۔ یہ معاملہ بیگوسرائے کے پھلوریا، بچھواڑہ، تیگھڑا اور چکیا تھانہ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ منگل کی شام 5.30 بجے بچھواڑہ سے شروع ہوا اور دوسرا واقعہ پھلوریا میں پیش آیا جہاں حاجی پور پپرا دیوس کے رہائشی چندن کمار کو گولی لگی اور وہ ہلاک ہوگیا۔

Last Updated :Sep 15, 2022, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.