ETV Bharat / state

دربھنگہ: فائرنگ کے ملزمین گرفتار

author img

By

Published : Oct 31, 2019, 11:43 PM IST

دربھنگہ: فائرنگ کے ملزمین گرفتار

گزشتہ 28 اکتوبر کو دربھنگہ کے لہریا سرائے تھانہ حلقہ میں واقع کمرشیئل چوک کے پاس دن دہاڑے فائرنگ کی جانچ کرنے بہار پولیس کی موبائل فورنسک ٹیم پٹنہ سے دربھنگہ پہنچی۔

فورنسک ٹیم نے آج شام موقع واردات پر جاکر ڈی ایس پی صدر انوج کمار کی موجودگی میں باریکی سے اس معاملے کی جانچ پڑتال کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 اکتوبر کو تقریباً 12 بجے دن میں نامعلوم جرائم پیشوں نے متواتر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس واردات میں گوتم نامی شخص جو کپڑے کی دکان پر تھا،زخمی ہوگئے تھے۔

دربھنگہ: فائرنگ کے ملزمین گرفتار

اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا کیونکہ ضلع انتظامیہ کی ناک کے نیچے اس واقعے کو جرائم پیشوں نے انجام دیا تھا حالانکہ دربھنگہ پولیس نے فائرنگ کے اس معاملے کا انکشاف کر دیا ہے۔ واقعہ کے اگلے دن پانچ جرائم پیشوں کو گرفتار کر لیا گیا جو اس واقعے میں شامل تھے۔

وہیں پولیس نے فائرنگ کے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ مہیا کرنے کے لئے فورنسک ٹیم کو آج طلب کیا تاکہ اس کی گہرائی تک پہنچا جا سکے۔

اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر انوج کمار نے کہا کہ فائرنگ میں جو شخص ہلاک ہوا تھا اس میں ملوث سبھی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں جیل بھی بھیج دیا گیا ہے۔

فوری طور پر اس کیس کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے جلد از جلد سبھی پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے آج فورنسک ٹیم کی مدد لی گئی۔

Intro:گزشتہ 28اکٹوبر کو دربھنگہ کے لہریا سرائے تھانہ حلقہ میں واقع کومرسیل چوک کے پاس دن دہاڑے ہوئ گولی کانڈ کی جانچ کرنے بہار پولیس کی موبائل فورنسک ٹیم پٹنہ سے پہنچی دربھنگہ جو آج جمعرات کو سام کے وقت میں موقع واردات والی جگہ پر جاکر ڈی ایس پی صدر انوج کمار کی موجودگی میں باریکی سے اپنی جانچ پڑتال کیا - بتادیں کے گزشتہ 28 اکٹوبر کو قریب 12 بجے دن کے آس پاس نامعلوم جرائم پیشہ افراد نے تابر تور گولی باری کی جس میں ایک بے گناہ مقامی نوین ٹھاکر کی گولی لگنے سے موت ہو گئ تھی اور ایک گوتم نام کا شخص جو کپرے کی دکان پر تھا وہ زخمی ہوگئے تھے - اس واقعہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا کیونکہ ضلع انتظامیہ کی ناک کے نیچے یہ واقعہ کو جرائم پیشہ افراد نے انجام دیا تھا - حالانکہ دربھنگہ پولیس نے اس گولی کانڈ کا پردا فاس کر دیا جس میں اس نے واقعہ کے اگلے دن پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا جو اس گولی کانڈ میں شامل تھے، وہیں پولیس نے اس گولی کانڈ کی تفصیلی رپورٹ مہیہ کرنے کے لئے فورنسک لیبوروٹری کی ٹیم کو آج بلایا تھا - اس معاملے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر انوج کمار نے کہا کہ گولی باری میں جو شخص حلاک ہوئے تھے اس واقعہ میں ملوث سبھی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور جیل بھی بھیج دیا گیا ہے فوری طور پر وہیں اس کانڈ کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے جلد سے جلد سبھی پہلو کی جانچ پڑتال پورا کرنے کے لئے آج فورنسک ٹیم کی مدد لی گئی ہم لوگ جلد سے جلد اپنی جانچ پڑتال پوری کر ملزمان کو سزا دلوانے کی کوشش میں ہیں - -

بائٹ - - انوج کمار ،ڈی ایس پی دربھنگہ صدر


Body:نہیں


Conclusion:نہیں
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.