ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College Cricket Team انٹرکالج ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 3:49 PM IST

انٹرکالج ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
انٹرکالج ٹورنامنٹ میں مرزا غالب کالج کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

مرزا غالب کالج کی کرکٹ ٹیم نے انٹرکالج ٹورنامنٹ میں موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ مگدھ یونیورسٹی انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سی کی فاتح ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ Gaya Inter College Cricket Tournament

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ’’مرزا غالب کالج کرکٹ ٹیم‘‘ نے مگدھ یونیورسیٹی انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہنچ گئی ہے۔ کالج کے کھیل شعبہ کے انچارج ابو حذیفہ نے بتایا کہ علاقے میں اس وقت جاری مگدھ یونیورسٹی انٹر کالج کرکٹ ٹورنا منٹ میں مگدھ یونیورسیٹی کے ماتحت کالجوں کی کئی کرکٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔ انچارج نے بتایا کہ مینز فائنل میں مرزا غالب کالج کی ٹیم بدھ کے روز گروپ بی کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ فائنل مقابلہ 11 بجے سے گیا کے کھیل میدان میں کھیلا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مرزا غالب کالج کرکٹ ٹیم نے گیا گراؤنڈ پر سیمی فائنل میچ میں ایس ایس کالج، ضلع جہان آباد، کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ اس حوالہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میچ میں مرزا غالب کالج نے پہلے بلے باززی کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 136 رنز بنائے جس کے جواب میں ایس ایس کالج جہان آباد کی ٹیم صرف 71 رنز ہی بنا سکی۔ مرزا غالب کالج کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاہ رخ ظفر 50، محمد سیف 37 اور نکو سنگھ نے 30 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسپورٹ انچارج ڈاکٹر ابو حذیفہ نے کہا کہ ’’مرزا غالب کرکٹ ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہے، ہمیں پوری امید ہے کہ ہمارا کالج فائنل میچ میں بھی فاتح ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: گیا: کرکٹ پریمیئر لیگ کا افتتاح

اس موقع پر مرزا غالب کالج کے سیکریٹری شبی عارفین شمسی، پروفیسر انچارج ڈاکٹر نسیم خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان، سرفراز خان اور ثروت شمسی نے اس شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے اور فائنل میں کامیابی کی دعائیں بھی دی۔ واضح رہے کہ مگدھ یونیورسیٹی انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ کافی مقبول ہے، اس ٹورنامنٹ میں ضلع گیا کے علاوہ دوسرے اضلاع - جہان آباد ، نوادہ اورنگ آباد، ارول اور پٹنہ کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ مگدھ یونیورسٹی کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی غرض سے اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.