ETV Bharat / state

Lov Jihad Case in Bihar بہار میں لو جہاد کیس میں ایک شخص گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 1:59 PM IST

Bihar man arrested in 'Love Jihad' case
Bihar man arrested in 'Love Jihad' case

ملک کی مختلف ریاستوں بالخصوص اترپردیش میں لو جہاد معاملات میں کئی افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔

پٹنہ: بہار کے سیتامڑھی ضلع میں 'لو جہاد' کے ایک معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق محمد مرتضی نامی ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو ہندو ظاہر کیا اور ایک خاتون سے شادی کی۔ پولیس نے بتایا کہ جب متاثرہ لڑکی کو ملزم کی اصل شناخت کا علم ہوا تو وہ اسے چھوڑ کر اپنے نانا کے گھر چلی گئی۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ منگل کو پرسونی تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیتامڑھی کے پرسونی پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او سنیتا کماری نے کہا کہ "ہمیں منگل کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں متاثرہ نے دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے اپنی اصل شناخت کو مخفی رکھ کر شادی کے لیے اس سے رابطہ کیا۔ کچھ مہینوں کے بعد اس سے شادی کر لی. ملزم نے اپنا نام پریم کمار بتایا تھا اور ہندو خاتون سے شادی کی لیکن جلد ہی اس کی اصل شناخت اس کے سامنے آ گئی”۔

پولیس افسر نے کہا کہ "اس کی اصل شناخت جاننے کے بعد وہ خاتون اسے چھوڑ کر اپنے نانا کے گھر چلی گئی۔ ملزم وہاں گیا اور اسے ساتھ رہنے پر راضی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا۔ اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس شخص سے اس نے شادی کی تھی وہ محمد مرتضیٰ نامی ایک مسلم شخص تھا اور وہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کے بچے بھی تھے"۔

مزید پڑھیں: آگرہ میں مبینہ لو جہاد کا معاملہ

پولیس افسر نے کہا کہ "جب متاثرہ لڑکی نے اس کے ساتھ رہنے سے انکار کیا تو اس شخص نے اس کا فون اور دیگر سامان چھین لیا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ اس کے بعد اس شخص نے لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ جس کے بعد متاثرہ نے ہم سے رابطہ کیا اور اس شخص کے خلاف تحریری شکایت کی۔ ہم نے فوری کارروائی کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.