Prabhavati Hospital پربھاوتی ہسپتال میں رات کے انتظام سے متعلق ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 9:30 AM IST

گراونڈ رپورٹ

گیا میں واقع خواتین کے لیے مخصوص پربھاوتی ہسپتال میں نائب وزیر اعلیٰ کی ہدایت کا اثر ہوگیا ہے۔ یہاں اب رات میں بھی زچگی اور نسبندی کا آپریشن شروع ہے۔ Better management of treatment even at night in Prabhavati Hospital

گیا: بہار کے ضلع گیا میں واقع 'پربھاوتی ہسپتال' میں رات میں بھی زچگی اور نسبندی کا آپریشن ہونے لگا ہے۔ یہ محکمہ ہیلتھ کے وزیر و نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی سختی اور الٹی میٹم کا نتیجہ ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پربھاوتی ہسپتال کا نظام بہتر ہوگیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پربھاوتی ہسپتال پہنچ کر زمینی حقائق کو منظر عام پر لاتے ہوئے یہاں کے مریضوں سے خصوصی گفتگو کی ہے ۔Better regimen of treatment even at nightl

گراونڈ رپورٹ

پربھاوتی ہسپتال میں رات کو پہنچنے پر معلوم ہوا کہ ہسپتال میں ایک ہی 'خاتون ڈاکٹر' بحال ہے لیکن وہ ہسپتال میں آنے والی سبھی خاتون مریضوں کا علاج کررہی ہیں۔ دن کے علاوہ رات میں بھی وہ زچگی اور نسبندی کا آپریشن کررہی ہیں حالانکہ انہیں تنہا ہونے کی وجہ سے متعدد مسائل کا بھی سامنا ہے۔ ہسپتال میں ہردن دس سے پندرہ نارمل زچگی جب کہ پانچ سے چھ تک ہر دن آپریشن ہو رہا ہے، ساتھ خواتین کی نسبندی کا آپریشن بھی یہاں ہوتا ہے۔ ہسپتال میں اپنی بہو کو لیکر پہنچی شکنتلا دیوی نے بتایا کہ وہ اسی شہر کی رہنے والی ہے، اس کی بہوکا آپریشن تھیٹر میں آپریشن ہورہا ہے، پہلے بچے کی پیدائش ہے اور مریضہ کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ شام میں پہنچے ہیں لیکن دو گھنٹے میں ہی آپریشن ہونے لگا ہے۔ رات میں بھی ڈاکٹر ہے اور انتظامات بھی اچھے ہیں، انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔


جب کہ ایک مریض کے رشتے دار نے بتایا کہ وہ ضلع کے دیہی علاقے سے آیا ہے۔ اپنی بیٹی کا نسبندی کرانے پہنچا ہے۔ رات ہوگئی ہے لیکن خاتون ڈاکٹر موجود ہے، آج نسبندی سمیت زچگی کے کئی آپریشن ہونے ہیں۔ ڈاکٹر کا رات میں ہونا گیا کی خاتون مریضوں کے لیے خوش آئندہے۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی بھی ہے، آسانی سے مریضہ کو بیڈ مل گیا ہے۔

واضح ہوکہ گیا شہر کی قریب آٹھ لاکھ آبادی کے ساتھ پورے 24 بلاکس کی خواتین کیلئے یہ مخصوص ہسپتال ہے۔ ضلع کے سبھی پرائمری ، کمیونٹی ہیلتھ اور سب ڈویژنل ہسپتال سے خاتون مریضہ کو یہاں ریفر کیا جاتا ہے تاہم یہاں ایک خاتون اور ایک مرد ڈاکٹر کی مدد سے علاج کا نظام چل رہاہے ، حیرانی کی بات یہ ہے کہ آج تک محکمہ ہیلتھ نے اس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد نہیں بڑھائی ہے، برطانوی حکومت سے یہاں کل 6 نشستیں ہیں جو آج تک اسی دھڑے پر محکمہ چل رہا ہے، پربھاوتی ہسپتال جو پہلے لیڈی ایلیگینٹ اور زنانہ ہسپتال کے نام سے بھی معروف رہا یہ انگریزی دور حکومت میں قائم ہوا تھا یہاں صرف خواتین کا علاج ہوتا ہے، زچگی اور خواتین سے متعلق بیماریوں کا زیادہ علاج ہوتا ہے ، اس ہسپتال پر جنسی زیادتی کی شکار خواتین کا میڈیکل ہونے کے ساتھ نسبندی کرنے کا بھی اضافی بوجھ ہے لیکن ایک ہی خاتون ڈاکٹر ہونے کے باوجود رات میں بھی آپریشن ہونا قابل تعریف ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی مہم کو یہاں کے ڈاکٹر کامیاب بنانے میں تو لگے ہیں لیکن اب انکی حکومت سے بھی امیدیں وابستہ ہیں کہ شاید کہ اب یہاں ڈاکٹر کی تعداد میں اضافہ ہو تاکہ پہلے سے یہاں تعینات ڈاکٹر کا ورک لوڈ کم ہو۔

مزید پڑھیں:گیا: ہسپتال میں نسبندی کے بعد مریضوں کو زمین پرلیٹا دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.