گیا: ہسپتال میں نسبندی کے بعد مریضوں کو زمین پرلیٹا دیا گیا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 10:41 PM IST

hospital administration not provided bed of patients in hospital after patient after tubal ligation in the hospital gaya

بہار کے ضلع گیا کے ایک ہسپتال میں نسبندی کے بعد خواتین کو فرش پر لٹا کر چھوڑ نے کی تصویر وائرل ہوئی ہے۔ ہسپتال کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے بیڈ کووڈ۔ 19 وارڈ میں منتقل کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عام مریضوں کے لیے بیڈ کی کمی ہوگئی ہے۔

ضلع گیا کے ٹکاری سب ڈویژن ہسپتال میں خاندانی بہبود اسکیم کے تحت خواتین کی نسبندی کے بعد وارڈ میں موجود مریضوں کی تصویر نے ہسپتال انتظامیہ کی بدانتظامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مریضہ کو آپریشن کے بعد سخت سردی میں بھی ہسپتال میں بیڈ نہیں ملا، جس کی وجہ سے کئی خواتین مریضوں کو فرش پر ہی لٹا دیا گیا۔

مریضہ رات بھر فرش پر سوئی رہیں، لیکن ہسپتال منتظمہ کو انکی حالت پر افسوس نہیں آیا۔ رشتہ داروں نے ہسپتال کے اسٹاف اور ڈاکٹروں سے بیڈ کے لیے خوب گہار لگائی، لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی۔

اس سلسلے میں جب سب ڈویژن ہسپتال کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وشومرمتی سے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ چونکہ کووڈ۔ 19 کے وارڈ میں بیڈ رکھے گئے ہیں، اس لئے جنرل وارڈ میں بیڈ کی کمی ہوگئی ہے لیکن جب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو حقیقت بتائی گئی کہ اسی وارڈ میں کئی بیڈ کھلے رکھے ہوئے نظر آئے ہیں تو انہوں نے اپنا پلہ چھاڑتے ہوئے کہا کہ انکی یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وارڈ میں بیڈ ہے کہ نہیں۔ یہ کام ہسپتال منیجر کا ہوتا ہے۔

hospital administration not provided bed of patients in hospital after patient after tubal ligation in the hospital gaya
ہسپتال میں نسبندی کے بعد مریضوں کو زمین پر سونے کے لیے دی گئی جگہ

مزید پڑھیں:

چھتیس گڑھ: ایک ہی منڈپ میں نوجوان کی دو لڑکیوں کے ساتھ شادی

واضح رہے کہ ٹکاری ہسپتال اکثر کمیوں اور بدانتظامی وبے توجہی کو لیکر سرخیوں میں رہتا ہے۔ جمعرات کو ہسپتال میں خاندانی منصوبہ بندی کی اسکیم کے تحت خواتین کی نسبندی ہوئی تھی، لیکن آبزرویشن میں رکھی گئی خواتین کے لیے ہسپتال میں کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.