ETV Bharat / state

Gaya Eid I Milad Procession: جلوس محمدی کے پیش نظر انتظامیہ کی میٹنگ

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 11:55 AM IST

شہر گیا میں بارہ ربیع الاول کو جگہ جگہ سے جلوس محمدی نکلتے ہیں اس دوران لاکھوں عاشقان رسول ﷺکا ہجوم ہوتا ہے۔ ’’ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے پیش نظر ضلع گیا میں حکام نے آرگنائزروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

Gaya Eid I Milad Procession: جلوس محمدی کے پیش نظر انتظامیہ کی میٹنگ
Gaya Eid I Milad Procession: جلوس محمدی کے پیش نظر انتظامیہ کی میٹنگ

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ’’جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کو لیکر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جمعہ کو صدر ایس ڈی او اندرویر کی صدارت میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیٹی ڈی ایس پی پی این ساہو سمیت جلوس کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور جلوس کے تعلق سے کئی پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ Eid I Milad Procession in gaya Bihar

صدر ایس ڈی او اندرویر کمارنے اس سلسلے میں بتایا کہ ’’تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔‘‘ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے بتایا گیا کہ اتوار کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس، کربلا مدینہ مسجد سے نکلے گا اور پنچایتی اکھاڑہ، موریہ گھاٹ، جامع مسجد، سرائے چوک، کوتوالی، وزیر علی روڈ، جی بی روڈ، پیر منصور اور نادرا گنج سے ہوتے ہوئے خانقاہ منعمیہ نواگڑھی پہنچے گا۔ کربلا سے نکلنے والے اس جلوس میں آگے بڑھتے ہوئے دوسرے علاقوں کے بھی کئی چھوٹے چھوٹے جلوس شامل ہوں گے اور سبھی نواگڑھی مور پہنچیں گے۔ Bihar Eid I Milad procession

سب ڈویژنل آفیسر کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ممبران سے گزارش کی گئی کہ مختلف علاقوں سے جلوس پرامن طریقے سے نکالے جائیں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرکے اس تہوار کو پر امن ماحول میں منایا جائے۔ اس موقع پر اس پروگرام کی کامیابی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جو بھی تعاون کی ضرورت ہوگی وہ پورے کیے جائیں گے۔ مجسٹریٹس اور پولیس افسران کی ڈیپوٹیشن مختلف مقامات پر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Eid Milad un Nabi دادا میاں درگاہ میں بچوں کےلیے اسلامی کوئز مقابلہ

واضح رہے کہ سبھی جلوس خانقاہ منعمیہ چشتیہ نواگڑھی پہنچ کر اختتام ہوتے ہیں یہاں سجادہ نشین کے ذریعے موئے مبارک صلی اللہ علیہ وسلم اور تبرکات بزرگان دین کی زیارت کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Eid Milad un Nabi 2022 عید میلادالنبیﷺ سے قبل دہلی میں جلوس کی تیاریاں جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.