ETV Bharat / state

Celebration Of Congress Victory کرناٹک سے بہار تک کانگریس کی جیت کا جشن

author img

By

Published : May 13, 2023, 4:37 PM IST

Updated : May 13, 2023, 7:50 PM IST

کرناٹک سے بہار تک کانگریس کی جیت کا جشن
کرناٹک سے بہار تک کانگریس کی جیت کا جشن

کرناٹک اسمبلی الیکشن میں کانگریس کی واضح اکثریت کا جشن بہار میں بھی منایا جارہا ہے۔ کرناٹک اسمبلی الیکشن کی تشہیر میں شامل جھارکھنڈ اقلیتی شعبہ کے انچارج عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب بھی یاترا شروع ہوئی ہے، تبدیلی کی کہانی سامنے آئی ہے۔ کرناٹک میں اس بار ایسا ہی ہوا ہے۔

کرناٹک سے بہار تک کانگریس کی جیت کا جشن

گیا: کرناٹک میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت کو لے کر گیا ضلع میں کافی جوش و خروش ہے۔ کانگریس کے عہدیدار اس جیت سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ ان کا دعوی ہے کہ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں کانگریس کی راہیں ہموار ہوں گی اور تب ہی ملک ترقی کرے گا۔ کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی طرف سے اقلیتی شعبہ کے آبزرور کے طور پر کام کرنے والے سینیئر کانگریس لیڈر عمیر احمد خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہ جیت ملک کے عوام کی جیت ہے۔ یہ جیت اس سفر کی ہے، جس کا آغاز ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی یاترا شروع ہوئی ہے، تبدیلی کی کہانی سامنے آئی ہے۔ کرناٹک میں اس بار ایسا ہی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں 40 فیصد کمیشن والی حکومت کو شکست ہوئی ہے۔ کانگریس ایک سیکولر پارٹی ہے۔ کرناٹک کے لوگ بھی سیکولر ہیں۔ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی آہستہ آہستہ پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔

کرناٹک میں مسلم نائب وزیراعلی کا امکان

عمیر احمد خان نے کہاکہ کانگریس مضبوطی کے ساتھ حکومت چلائے گی۔ ہوسکتا ہے کہ ایک نائب وزیر اعلیٰ مسلم طبقہ سے ہو۔ ساتھ ہی مینی فیسٹو میں جو بھی وعدہ کیا گیا ہے وہ سبھی پورے ہوں گے۔ انہوں نے بجرنگ دل پر پابندی کے سوال پر کہاکہ ایسے لوگوں پر حکومت شکنجہ کسے گی۔ واضح ہوکہ عمیر خان پارٹی کی طرف سے قومی صدر ملکا کھڑکے کے بیٹے کے اسمبلی کے انچارج بھی تھے، جیت پر گیا میں بھی جشن شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹوں کی گنتی جاری، کانگریس کو واضح اکثریت، بی جے پی کو بھاری نقصان

Last Updated :May 13, 2023, 7:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.