ETV Bharat / state

Blind T20 World Cup نابینا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع، پاک بھارت مقابلے پر نظریں

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 3:12 PM IST

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  5 دسمبر سے شروع پاک بھارت مقابلے پر نظریں
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع پاک بھارت مقابلے پر نظریں

بھارت مسلسل تیسری بار نابینا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ 5 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔

نئی دہلی: نابینا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے ممالک میں بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان اور سری لنکا شامل پیں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 دسمبر کو فرید آباد میں دفاعی چیمپئن بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ Blind T20 World Cup Kick Of 5th December,India Will Take On Arch Rival Pakistan On 7th December

نابینا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 5 دسمبر سے شروع پاک بھارت مقابلے پر نظریں

اس مقابلے میں کے اہم ترین میچ 7 دسمبر کو قومی دارالحکومت دہلی کے سری فورٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔سی اے بی آئی( CABI) کے صدر مہنتیش جی کے نے آج ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ پاکستان کی نابینا کرکٹ ٹیم کو جلد ہی 5 سے 17 دسمبر تک منعقد ہونے والے بلائنڈ کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنے کے لئے ویزا مل جائے گا۔

بھارتی نابینا کرکٹ ٹیم اور پاکستان 7 دسمبر کو سری فورٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ تاہم اس مرحلے میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ نہیں لے رہی ہیں جس کے باعث میزبان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 12 روزہ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Subhendu Mahato بنگال کے نابینا کرکٹر شبھندو مہتو بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں شامل

میچ فرید آباد، دہلی، ممبئی، اندور اور بنگلورو میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل بنگلور میں ہوگا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے دونوں بار کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے، اب یہ تیسرا موقع ہے جہاں ہندوستان ہیٹ ٹرک مکمل کرنا چاہے گا۔ نابینا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اجے کمار ریڈی کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے اور وینکٹیشور راؤ دنا نائب کپتان ہوں گے۔Blind T20 World Cup Kick Of 5th December,India Will Take On Arch Rival Pakistan On 7th December

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.