ETV Bharat / state

Land For Job Scam تیجسوی یادو کی ای ڈی کے سامنے حاضری

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 8:58 AM IST

Updated : Apr 11, 2023, 12:43 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

لینڈ فار جاب اسکیم معاملے میں آج بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہوئے جہاں ان سے ای ڈی پوچھ تاچھ کرے گی۔

پٹنہ/نئی دہلی: سابق وزیر ریلوے لالو یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور راجیہ سبھا کی رکن میسا بھارتی کے بعد اب بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو سے آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) دہلی میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پیر کو پٹنہ سے دہلی روانہ ہوئے تیجسوی یادو نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ جب بھی کوئی تفتیشی ایجنسی بلاتی ہے، وہ فورا حاضر ہوجاتے ہیں اور پوچھ گچھ میں تعاؤن کرتے ہیں۔

سی بی آئی بھی تیجسوی سے پوچھ گچھ کرچکی ہے:

اس سے پہلے سی بی آئی نے بھی زمین کے بدلے ملازمت معاملے میں تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ 25 مارچ کو دہلی میں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر میں ان سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ وہیں کچھ عرصہ قبل ای ڈی نے نیو فرینڈس کالونی میں ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران تیجسوی بھی اپنی رہائش گاہ پر ہی موجود تھے۔

لالو یادو رابڑی اور میسا سے پوچھ گچھ:

بتا دیں کہ لالو خاندان کے کئی افراد پر نوکری کے بدلے زمین لینے کا الزام ہے۔ تاہم اس معاملے میں ابھی تک تیجسوی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ 25 مارچ کو جب تیجسوی سے سی بی آئی نے پوچھ گچھ کی تھی، اسی دن میسا بھارتی سے بھی ای ڈی نے پوچھ گچھ کی تھی۔ ساتھ ہی اس معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو یادو اور رابڑی دیوی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ لالو یادو رابڑی اور میسا فی الحال ضمانت پر ہیں۔

کیا ہے لینڈ فار جاب اسکیم۔۔َ؟

آر جے ڈی سربراہ لالو یادو پر الزام ہے کہ سنہ 2004 سے 2009 کے درمیان جب وہ منموہن حکومت میں وزیر ریل تھے تب غلط طریقے سے ریلوے میں تقرری ہوئی تھی جس میں نوکری کے بدلے میں امیدواروں سے لالو خاندان کے کئی افراد کے نام زمین اور فلیٹ کی رجسٹری کرائی گئی تھی۔ الزامات کے مطابق اس دوران نیو فرینڈس کالونی کا فلیٹ بھی تیجسوی کے نام پر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Why Tejashwi Yadav In Trouble: نوکری گھوٹالہ معاملے میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کیوں ہیں پریشان؟

Last Updated :Apr 11, 2023, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.