ETV Bharat / state

نتیش کمار نے خواتین سے متعلق اپنے قابل اعتراض بیان پر معافی مانگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 11:58 AM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے خواتین سے متعلق اپنے قابل اعتراض بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے بیان پر کل سے ہی ہنگامہ برپا ہے۔ Nitish Kumar Apologized To Women, Bihar Assembly Winter Session

Nitish Kumar Apologized To Women
Nitish Kumar Apologized To Women

پٹنہ: بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے تیسرے دن وزیر اعلیٰ نتیش کمار جیسے ہی اسمبلی پہنچے تو بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور ایم ایل سی نے انہیں گھیر لیا۔ اپوزیشن نے انہیں ایوان میں آنے سے روک دیا اور خواتین سے متعلق ان کے بیان پر وضاحت طلب کی۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خواتین کے حوالے سے انتہائی قابل اعتراض بیان دیا ہے، اس لیے انہیں معافی مانگنی ہوگی۔ احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ، "اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ بیان کا مقصد جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ ہم خواتین کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔"

  • #WATCH पटना: बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार ने कहा, "अगर मेरी बात से लोगों को किसी प्रकार का ठेस पहुंचा है तो मैं माफी मांगता हूं...मैं अपनी बात को वापस लेता हूं..." https://t.co/SkyUKtgEz7 pic.twitter.com/Tk73kHniGF

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:بہار میں 75 فیصد ریزرویشن کو کابینہ کی منظوری، اسمبلی میں آج بل پیش کیا جائے گا

دوسری جانب بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق خواتین پر قابل اعتراض بیان پر آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد ادین اویسی کا کہنا ہے کہ، "قانون ساز اسمبلی ایک مقدس مقام ہے، اس کی کچھ تقدیس ہے، یہ ایک بے ہودہ زبان تھی، وہ کہہ سکتے تھے کہ اگر خواتین کافی تعلیم یافتہ ہوں گی تو یہ فیصلہ کرنے کے قابل تھی کہ بچے کب پیدا ہوں لیکن اس کے بجائے انھوں نے اسے اپنے الفاظ اور اشاروں سے بیان کیا جو کہ نامناسب تھا ۔"

  • #WATCH | Hyderabad: On Bihar CM Nitish Kumar's statement on population control, AIMIM chief Asaduddin Owaisi says, "Legislative Assembly is a sacred place...it has certain sanctity...It was a vulgar language. He could have said that women if educated enough would be able to… pic.twitter.com/emWPib6QNu

    — ANI (@ANI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیان پر وزیر مملکت برائے داخلہ اور بی جے پی لیڈر نتیانند رائے نے کہا کہ یہ بہت قابل اعتراض ہے، نتیش کمار نے جس طرح سے خواتین کے حوالے سے بیان دیا ہے، وہ غیر مہذب ہے، اور اس بیان کے حق میں تیجسوی یادو کا بیان بھی قابل اعتراض ہے۔ نتیش کمار اب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بنے رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ آپ نے اس ملک کی ثقافت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہیں معافی مانگ کر خود کو سیاست سے الگ کر لینا چاہیے۔ "

  • #WATCH पटना: बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार के बयान पर गृह राज्य मंत्री और बीजेपी नेता नित्यानंद राय ने कहा, "यह बहुत आपत्तिजनक है, नीतीश कुमार ने जिस प्रकार से महिलाओं को लेकर बयान दिए हैं यह अमर्यादित है इसकी जितनी निंदा की जाए वह कम है और इस बयान के पक्ष में तेजस्वी यादव का… pic.twitter.com/XnCQRFFs5z

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.