ETV Bharat / state

Vaccination for Hajj Pilgrims in Sopore: سوپور میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

author img

By

Published : May 30, 2022, 7:57 AM IST

سوپور کے سب ضلع ہسپتال میں اتوار کے روز عازمین حج کے لیے ایک خاص ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔ Vaccination for Hajj Pilgrims

سوپور میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز
سوپور میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے سب ضلع ہسپتال میں اتوار کے روز بلاک میڈیکل آفیسر سوپور ڈاکٹر ذوالفقار کی ہدایت پر عازمین حج کے لیے ایک خاص ویکسینیشن مہم کا باضابطہ طور پر آغاز کیا گیا۔ جس میں سوپور، زینگیر اور رفیع آباد سے وابستہ عازمین حج کو ویکسین لگایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت سے کوئی حج کے لیے نہیں جاسکا۔ Vaccination for hajj pilgrims at Sopore

سوپور میں عازمین حج کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز

یہ بھی پڑھیں: Vaccination for Hajj Pilgrims in Budgam: بڈگام میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن

اس دوران سفر محمود پر حجاج کرام نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمیں کافی خوشی محصوص ہورہی ہے کہ ہم اس فریضہ حج کو ادا کرنے کیلے منتخب ہوئے ہیں یہ ہماری لیے سعادت کی بات ہے اور ہم یہی امید کرتے ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارا یہ حج بیت اللہ کا سفر آسان فرمائے اور حج قبول فرمائے۔' واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے 5 جون کو عازمین کا پہلا قافلہ سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگا۔ ایسے میں امسال جموں و کشمیر اور لداج کے تقریباً 7 ہزار عازمین بیت اللہ کی زیارت کریں گے۔ Hajj 2022 Flights From Srinagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.