Vaccination for Hajj Pilgrims in Budgam: بڈگام میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن

author img

By

Published : May 28, 2022, 11:04 PM IST

بڈگام میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن

عازمین حج کی ویکسینیشن مہم کا آغاز وسطی ضلع بڈگام میں حج 2022 پر جانے والے عازمین کی کل سے اپنے منتخب شدہ مراکز پر ویکسینیشن کی جائے گی۔ حجاج کرام سے اپیل کی گئی ہے وہ پاسپورٹ کور نمبر کے ساتھ ویکسینیشن سنٹرز پر تشریف لائیں۔Vaccination for Hajj Pilgrims in Budgam

چیف میڈیکل آفیسر بڈگام تجمل حسین خان نے بتایا کہ تین مقاماتِ پر ویکسینیشن مراکز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سی ایم او آفس بڈگام (چیف میڈیکل آفیسر بڈگام) ، سب ضلع اسپتال چاڈورہ ور سب ضلع اسپتال بیروہ ہے۔ اس ضمن میں تمام عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ان مراکز پر تشریف لائے اور یہ ضروری ٹیکہ لگوائے۔Vaccination for Hajj Pilgrims in Budgam

بڈگام میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن
بڈگام میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن

سی ایم او بڈگام نے مزید بتایا کہ جو عازمین حج بڈگام، خانصاحب اور سوئی بگ میڈیکل بلاکس کو یہ اہم ٹیکہ ایم آئی سی (سی ایم او آفس بڈگام) میں لگوائے۔ اس کے علاوہ جو عازمین چاڈورہ، چرارِشریف، چھترگام اور ناگام میڈیکل بلاکس کو ایس ڈی ایچ چاڈورہ میں یہ ٹیکہ لگوایا جائے گا۔ جو عازمین حج بیروہ، ماگام اور کھاگ میڈیکل بلاکس کو ایس ڈی ایچ بیروہ میں ٹیکہ لگوایا جائے گا۔

ضلع انتظامیہ نے عازمین حج کو ٹیکہ لگوانے کےلیے نوڈل آفیسرز کو منتخب کر رکھا ہے اور عازمین کو اگر کوئی بھی مشکل درپیش ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ عازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ ان منتخب شدہ مراکز پر ویکسین کرائے۔جن نوڈل افسران کو اس کام کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان کے نام اور نمبر مندرجہ ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2022 Flights From Srinagar: جموں و کشمیر سے عازمین کا پہلا قافلہ 5 جون سے روانہ ہوگا

ڈاکٹر شاہد 9419003740 اور ڈاکٹر زئعہ رسول 9419936456 کو ویکسین کی تقسیم کاری اور اس سب کام کی مجموعی نگرانی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر اے جی رینہ 7006689922 جو کہ بی ایم او بڈگام ہے کو بڈگام، خانصاحب اور سوئ بگ میڈیکل بلاکس کے عازمین کی ویکسینیشن کےلیے نوڈل آفیسر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر دلہیر 7006658058 جو کہ بی ایم او چاڈورہ ہے کو چراریشریف، چاڈورہ ،ناگام اور چھترگام میڈیکل بلاکس کے عازمین کی ویکسینیشن کے لیے نوڈل آفیسر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر جاوید 7006450419 جو بی ایم او بیروہ ہے کو کھاگ، ماگام اور بیروہ میڈیکل بلاکس کے عازمین کی ویکسینیشن کے لیے نوڈل آفیسر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.