ETV Bharat / state

Preparation Of Students For Republic Day in Baramulla:بارہمولہ میں یوم جمہوریہ کیلئے طلبا کی تیاری

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:33 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈگری کالج میں آج یوم جمہوریہ تقریب کے لیے بچے کلچرل پروگرام میں شرکت کرے گے ان کے لیے آج محکمہ تعلیم کی جانب سے سیلکشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Students perform cultural activities ahead of Republic ahead day

بارہمولہ میں یوم جمہوریہ کیلئے طلبا کی تیاری
بارہمولہ میں یوم جمہوریہ کیلئے طلبا کی تیاری

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈگری کالج میں آج یوم جمہوریہ تقریب کے لیے جو بچے کلچرل پروگرام میں شرکت کرے گے ان کے لیے آج محکمہ تعلیم کی جانب سے سیلکشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بارہمولہ میں یوم جمہوریہ کیلئے طلبا کی تیاری


اس پروگرام میں ضلع بارہمولہ کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے بچوں نے کلچرل پروگرام میں حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اس دوران محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ضلع انفارمیشن دفتر سے وابسطہ افسران بھی موجود تھے۔اس دوران بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حب الوطنی کے نغمے گائے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسر بارہمولہ چمن لال نے کہا کہ اج ہم نے اس کلچرل پروگرام میں اپنے بچوں کو موقع دیا تاکہ وہ چند دن بعد یوم جمہوریہ میں شرکت کر کے اپنے فن کا مظاہرہ کرے۔


انہوں نے بتایا کہ میں کافی زیادہ خوش ہوا کیونکہ ان بچیوں میں کافی زیادہ صلاحیت ہے اور انہوں نے آج اس پروگرام میں حصہ لے کر ہم سب کا دل جیت لیا، انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام کرتے رہیں گے تاکہ یہ بچے اپنے فن کا مظاہرہ کرے اور بارہمولہ کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کا نام روشن کرسکے۔

مزید پڑھیں:National Pencak Silat Championship کشمیری کھلاڑیوں نے قومی پینکاک سلائٹ چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کیا


اس سلسلۓ میں بچوں نے کافی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم خوش ہیں کیونکہ ہم نے اس پروگرام میں شرکت کی اور ہم امید کرتے ہے کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ ہم کو مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.