National Pencak Silat Championship کشمیری کھلاڑیوں نے قومی پینکاک سلائٹ چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کیا

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 2:12 PM IST

J&K players shine in National

جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے قومی پینکاک سلائٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جب کہ مجموعی طور پر چیمپئن شپ بھی جیت گئے۔ JKPPS student wins gold in National Pencak Silat Championship

کشمیری کھلاڑیوں نے قومی پینکاک سلائٹ چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کیا

پلوامہ: جموں و کشمیر نے 10ویں سب جونیئر اور جونیئر نیشنل پینکاک سلایٹ چیمپئن شپ 2022-23 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناندیڑ مہاراشٹر میں مجموعی طور پر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ جس میں تقریباً 34 ریاستوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے 102 تمغے حاصل کیے۔ قومی چیمپئن شپ انڈور اسپورٹس کمپلیکس، سوامی رامانند تیرتھ یونیورسٹی ناندیڑ مہاراشٹر میں 13 سے 16 جنوری تک منعقد ہوئی تھی۔ جس میں 34 ریاستوں کے تقریباً 1400 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر کی ٹیمیں 29 سونے، 38 چاندی اور 35 کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر چیمپئن بن کر ابھریں جب کہ مہاراشٹر چیمپئن شپ میں رنر اپ کے طور پر ابھرا اور ہریانہ مجموعی تمغوں کی تعداد میں تیسرے نمبر پر رہا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تاشقند ازبکستان میں آئندہ جونیئر ایشین چیمپئن شپ اور سنگاپور میں جونیئر ورلڈ اینڈ کامن ویلتھ چیمپئن شپ 2023 اور آنے والے مہینوں میں دیگر بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے انڈین نیشنل کیمپس کے لیے ریڈار پر لے جایا گیا۔

چیمپیئن شپ کا انعقاد مہاراشٹرا پینکاک سلایٹ ایسوسی ایشن نے انڈین پینک سلایٹ فیڈریشن کے زیراہتمام اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، حکومت ہند اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بینر تلے کیا تھا۔ اس چمپیئن شپ میں ضلع پلوامہ کے فرستپورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے زید بن ایوب نے سونے کا تمغے جیت لیا ہے زید ساتویں جماعت کا طالب علم ہے اور انہوں نے اسکول میں ہی اس کھیل کو سیکھا۔ زید بن ایوب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکول میں ہی اس کے لیے کافی محنت کی تھی اور پھر میں نے ضلع سطح پر مقابلہ جات میں حصہ لیا جب کہ پھر یوٹی سطح اور اب پھر قومی سطح پر بھی اپنے ضلع کے ساتھ ساتھ اپنا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کافی صلاحیت مند ہے تاہم ان صلاحیتوں کو نکاح کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنا چاہیے تاکہ وہ بھی اچھی زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو بھی ان نوجوانوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے جو کھیل کود میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے والد محمد ایوب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے زید کو کہا ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی دلچسپی رکھے اور دیگر بری عادتوں سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم زید کو جتنی معاونت ہو سکے ہم کرنے کے لیے تیار ہے تاہم سرکار کو بھی ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.