ETV Bharat / state

PRI Members Protest Against PDD اوڑی میں پنچ، سرپنچ صاحبان کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 7:34 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ بونیار، اوڑی میں محکمہ بجلی، انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے احتجاج درج کیا۔ PRI Members Protest Against Admin, PDD

اوڑی میں پنچ، سرپنچ صاحبان کا احتجاج
اوڑی میں پنچ، سرپنچ صاحبان کا احتجاج

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ بونيار، اوڑی کے باشندوں نے محکمہ بجلی، انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں مقامی باشندوں کے علاوہ پنچ، سرپنچ صاحبان سمیت دیگر پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کرکے بجلی کی کٹوتی، ماہانہ بجلی بل میں اضافہ پر احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ پر بونیار، اوڑی کے باشندوں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ URI residents Demand uninterrupted Power supply

اوڑی میں پنچ، سرپنچ صاحبان کا احتجاج

احتجاج میں شامل بی ڈی سی چیئرمین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ہمارے علاقے کو پوری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ لوگوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی تاہم بجلی کا علاقے میں کہیں نام و نشان بھی نہیں ہے، مزید برآنکہ ماہانہ بجلی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔‘‘

احتجاج میں شامل سینکڑوں افراد نے انتظامیہ، محکمہ بجلی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ نے یہاں کی عوام کے جذبات کے ساتھ ہمیشہ کھلواڑ کیا ہے۔ ہمیں بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج میں مزید شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا: ’’اگر انتظامیہ لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام رہی تو آئندہ اجتماعی طور پر بھوک ہڑتال کیا جائے گا۔‘‘

بی ڈی سی ممبران بشمول، پنچ سرپنچ صاحبان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر ہماری جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو پی آر آئی ممبران اجتماعی طور مستعفی ہونے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Frequent Power cuts Irks Consumers بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.