One day Religious Seminar in Sopore: جامعۃ البنات کی عالمات کے والدین کی عزت افزائی

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 2:28 PM IST

جامعۃ البنات کی عالمات کے والدین کی عزت افزائی

شمالی کشمیر North Kashmir میں مدرسہ شمس العلوم و جامعۃ البنات تارزو سوپور میں 10 طالبات کی جانب سے عالمیت کا کورس مکمل کرنے پر ادارہ کی جانب سے ایک روزہ دینی اجتماع کا اہتمام One day Religious Seminar in Sopore عمل لایا گیا۔

بارہمولہ: قصبہ سوپور کے تارزو علاقے کے ایک معروف دینی ادارہ مدرسہ شمس العلوم و جامعۃ البنات میں زیر تعلیم دس طالبات نے عالمیت کی تعلیم کو مکمل کر لیا۔ One day Religious Seminar in Sopore طالبات کی جانب سے عالمیت مکمل کرنے پر ادارہ کی جانب سے یک روزہ جلسہ عام و تقسیم اسناد کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء و خطاء کرام نے جلسہ میں شریک مقامی باشندوں کو پند و نصائح سے نوازا۔

جامعۃ البنات کی عالمات کے والدین کی عزت افزائی

مقررین نے دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں والدین عمومی طور اپنے بچوں کی دنیوی تعلیم کے حوالے سے ہی فکرمند رہتے ہیں تاہم اپنے بچوں کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کے حوالے سے عام طور پر زیادہ دھیان نہیں دیا جاتا۔ Religious Seminar in Soporeانہوں نے مدرسہ شمس العلوم و جامعۃ البنات سے فارغ ہونے والی دس لڑکیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انکے والدین کی بھی سراہنا کی۔

مدرسہ کے مہتمم مفتی بشیر احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ ’’ہمیں اپنے بچوں خاص کر طالبات کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے فکر مند رہنا چاہئے۔ بچے ہر ایک قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ اپنے بچوں خاص کر طالبات کی تعلیم و تربیت پر زیادہ مرکوز کریں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں مدرسہ سے فارغ ہونے والی 10طالبات کے علاوہ انکے والدین کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔ Sopore Religious Seminarانہوں نے کہا کہ فی الوقت مدرسہ میں 45طالبات زیر تعلیم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.