ETV Bharat / state

Awareness Programme in Nasrullahpora نصرلہ پورہ میں منشیات کے استعمال سے متعلق بیداری پروگرام

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 6:46 AM IST

نصرلہ پورہ میں منشیات کے استعمال سے متعلق بیداری پروگرام
نصرلہ پورہ میں منشیات کے استعمال سے متعلق بیداری پروگرام

ضلع بڈگام کے نصرلہ پورہ میں ایک بیداری پروگرام بعنوان 'منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال اور سول سوسائٹی کا کردار' منعقد ہوا۔ Drug Awareness Programme Held in Nasrullahpora

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں، بڈگام پولیس نے یوتھ کمیٹی اور اوقاف کمیٹی نصرلہ پورہ کے اشتراک سے مرکزی جامع مسجد نصرلہ پورہ کے احاطے میں 'منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال اور سول سوسائٹی کا کردار' کا انعقاد کیا۔ ایس ایس پی بڈگام نے اپنے خطاب میں ہماری نوجوان نسل کو اس بدعت سے بچانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ منشیات کا استعمال ہمارے معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے اور سول سوسائٹی کے اراکین، مذہبی مبلغین پر زور دیا کہ وہ اس سماجی برائی کے خلاف متحرک انداز میں کام کریں۔ انہوں نے مساجد کے ائمہ کرام پر بھی زور دیا کہ وہ بطور ادارہ منشیات کی بدعت سے لڑیں۔ Awareness Programme in Nasrullahpora

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی کڑی نگرانی کریں اور اپنے بچوں کو کریئر کے مختلف مواقع منتخب کرنے میں مدد کریں جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیت اور توانائی کو مثبت انداز میں استعمال کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے اور شرکا پر زور دیا کہ وہ منشیات کے عادی افراد اور علاقے میں منشیات کی سپلائی سے متعلق تمام معلومات شیئر کریں تاکہ پولیس تیزی سے کارروائی کر سکے۔ Awareness Programme in Budgam

تقریب میں سول سوسائٹی کے اراکین، مذہبی مبلغین نے بھی خطاب کیا اور منشیات کے استعمال کی وجوہات اور نتائج پر روشنی ڈالی۔ آخر میں سول سوسائٹی کے اراکین اور اوقاف کمیٹی نے منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہی پروگراموں کے لیے بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی کے سرکردہ اراکین، منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرم کارکنان، مذہبی مبلغین، اوقاف کمیٹی کے اراکین اور نصرلہ پورہ بڈگام کے دیگر معززین، نوجوانوں کے علاوہ ڈی ڈی سی چیئرمین بڈگام نذیر خان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے ساتھ اے ایس پی بڈگام گوہر احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر بڈگام نعیم وانی، ایس ایچ او بڈگام انسپکٹر آفتاب لون اور بڈگام پولیس کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.