Fire Incident in Bandipora بانڈی پورہ آتشزدگی واقعہ میں خاتون جھلس کر ہلاک

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 12:10 PM IST

بانڈی پورہ آتشزدگی واقعہ میں خاتون جھلس کر ہلاک

بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی کے واقعہ میں ایک خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی۔ house gutted in Bandipora Fire Incident

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک 35 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئی جب کہ دو منزلہ رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے تکی شاہ گاؤں میں فیاض احمد خان ولد بشیر احمد خان کے دو منزلہ رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک 35 سالہ خاتون جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ Woman Charred To Death In Bandipora

بانڈی پورہ آتشزدگی واقعہ میں خاتون جھلس کر ہلاک

متوفی کی شناخت نسیمہ بیگم زوجہ فیاض احمد خان کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں مکان بھی مکمل طور پر خاکستر ہو گیا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ظاہری طور پر آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fire Incident in Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.