Fire Incident in Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 2:02 PM IST

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر

بانڈی پورہ کے شیخ مقام آلوسہ علاقے میں اتوار کی شب ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔ آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر ہوگیا۔ cowshed gutted by fire Incident in Bandipora

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے شیخ مقام آلوسہ علاقے میں اتوار کی شب جاوید احمد گوجر ولد مرحوم خلیل احمد گوجر کے یک منزلہ مکان سے آگ نمو دار ہوئی جس کے شعلوں نے مکان کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔ Fire Incident in Bandipora

یہ بھی پڑھیں: House Gutted in Uri Fire اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں متاثرہ کے ہمسایہ محمد شفیع ولد مرحوم تاج محمد کا ایک گاؤں خانہ اور ٹین شیڈ میں خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے کی وجوہات فی الوقت معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دریں اثنا فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمے کی بروقت کارروائیوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.