ETV Bharat / state

Professor Mohiuddin Hajini Remembered In Hajin Bandipora: حاجن میں یومِ محی الدین حاجنی تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 26, 2022, 9:49 PM IST

Professor Mohiuddin Hajini Remembered In Hajin Bandipora
یومِ محی الدین حاجنی تقریب کا اہتمام

کشمیر کی قدیم ترین ادبی تنظیم حلقہ ادب سوناواری حاجن کی جانب سے آج ٹاؤن ہال حاجن میں کشمیری اردو، انگریزی اور عربی زبانوں کے معتبر قلمکار، دانشور، ادیب اور نقاد پروفیسر محی الدین حاجنی کے ایک سو پانچویں یومِ پیدائش کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Professor Mohiuddin Hajini Remembered In Hajin Bandipora

بانڈی پورہ: یومِ محی الدین حاجنی تقریب کا اہتمام حلقہ ادب سوناواری کی جانب سے ہر سال اُن کی یومِ پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ سنہ 2022 کا خلعتِ حاجنی کشمیری۔زبان کے معروف استاد، شاعر اور قلمکار پروفیسر شاد رمضان کو عطا کیا گیا۔ اس موقع پر جذباتی انداز میں حلقہ کے زعماء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر شاد نے اس ادبی تنظیم کی جانب سے دیئے جانے والے اس اعزاز کے ساتھ جُڑے فخر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اُنہیں درجنوں مقامی اور قومی سطح کے اعزازات حاصل کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے تاہم خلعتِ حاجنی حاصل کرنا اُن کا دیرینہ خواب تھا۔

حاجن میں یومِ محی الدین حاجنی تقریب کا اہتمام

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسول سے ہوا جس کے بعد حلقہ کے میڈیا سیکریٹری اظہر حاجنی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تنظیم کی جانب سے گزشتہ سال کے دوران منعقد کیے گئے ادبی تقریبات کا مفصل خاکہ سالانہ رپورٹ کی شکل میں پیش کیا۔ یومِ محی الدین حاجنی کی پہلی نشست کی صدارت کلچرل اکیڈیمی کے سابق سیکرٹری اور قلمکار ڈاکٹر رفیق مسعودی نے کی جبکہ ایوانِ صدارت میں ماہرِ لسانیات پروفیسر اعجاز محمد شیخ، قومی اعزاز یافتہ افسانہ نگار مشتاق احمد مشتاق، اور حلقہ ادب سوناواری کے نو منتخبہ سرپرست ثناء اللہ نیاز بھی موجود تھے۔

تقریب پر شیخ محمد اعجاز نے نئی تعلیمی پالیسی اور کشمیری۔زبان۔۔۔خدشات اور امکانات عنوان کے تحت اس سال کا حاجنی میموریل لیکچر پیش کیا جس پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ حلقہ ادب کے بانی ممبر اور کشمیری زبان کے معروف شاعر ثناء اللہ نیاز کو ادبی انجمن کا سرپرست منتخب ہونے پر اُن کی دستار بندی کی گئی۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض حلقہ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ریاض الحسن نے انجام دی۔

تقریب کی دوسری نشست پروفیسر محمد زمان آزردہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اے ڈی سے بانڈی پورہ۔وسیم راجا نے اس نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے صدر محمد امین بٹ اور حلقہ۔ادب حاجن کے صدر شاکر شفیع بھی ایوانِ صدارت میں موجود رہے۔ اس نشست میں شاکر شفیع نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر محی الدین حاجنی کے ادبی دنیا میں کارہائے نمایاں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ حلقہ ادب اپنے اسلافوں اور معزز بزرگوں کے کارناموں پر اسی طرح آگے بھی تقاریب کا انعقاد کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ادبی مرکز کمراز کے۔صدر محمد امین بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ ادب سوناواری ادبی مرکز کمراز کی اُن فعال اکائیوں میں سرفہرست ہے جو کشمیری زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے سلسلے میں پیش پیش ہے۔

صدرِ نشست پروفیسر محمد زمان آزردہ نے اپنے صدارتی کلمات میں کہا کہ اُن کی پروفیسر محی الدین حاجنی۔کے ساتھ خلوص اور محبت پر مبنی کئی قصوں کا ذکر کرتے ہوئے حلقہ ادب کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی کہ وہ اپنے بزرگوں اور اسلافوں کی ادبی خدمات کو منظر عام پر لانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔ انہوں نے اہنی علالت کے باوجود تقریب میں شمولیت کرنے کی وجہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ۔ادب اور حاجن کے ساتھ اُنکی دلی اور جذباتی وابستگی ہی اُنہیں اس ادب۔نواز بستی میں بار بار کھینچ لاتی ہے۔ اس نشست میں حاجن کے معروف صوفی و شاعر گُل محی الدین کی دو تصانیف کی رونمائی بھی انجام دی گئی۔ دونوں کتابوں پر ڈاکٹر عادل محی الدین نے تبصرہ پیش کیا۔ حلقہ ادب کے خزانچی سہیل فاروق اس نشست کے ناظم تھے۔

تقریب کی آخری نشست موضوعی مشاعرے پر مبنی تھی جس کی صدارت پروفیسر شاد رمضان نے کی جبکہ ماسٹر غلام محمد تیلی، الحاج غلام نبی ڈار اور جی این شاکر بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ حاجن عنوان پر کشمیری زبان کے کئی شعرا نے اپنی طرحی نظمیں پیش کیں اور حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔ حلقہ ادب کے نائب صدر شیخ غلام محمد نے آخر میں تحریک شکرانہ پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض نوجوان شاعر ساگر سرفراز نے انجام دی۔

یہ بھی پڑھیں: عزیز حاجنی کی کتابوں اور میوزک البم کی رسم رونمائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.