ETV Bharat / state

Farewell Ceremony of SHO Sumbal: ایس ایچ او سمبل کی والہانہ انداز میں الوداعی تقریب

author img

By

Published : May 10, 2022, 1:13 PM IST

ایس ایچ او سمبل کی والہانہ انداز میں الوداعی تقریب
ایس ایچ او سمبل کی والہانہ انداز میں الوداعی تقریب

ایس ایچ او میر سلیم گزشتہ ایک سال سے سمبل پولیس اسٹیشن میں اپنے خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب انہیں بانڈی پورہ پولیس تھانہ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ Warm Farewell Accorded to SHO Sumbal Mir Saleem

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل پولیس تھانہ میں گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ایس ایچ او میر سلیم کو تبادلہ کے موقع پر سمبل کے عوام نے والہانہ طریقے سے الوداع کیا۔ سوناواری کے لوگ پولیس اسٹیشن سمبل کے باہر جمع ہوئے اور یہاں سے ٹرانسفر ہونے والے ایس ایچ او کو شاندار طریقے سے وداع کیا۔ ایس ایچ او سمبل میر سلیم یہاں گزشتہ ایک سال سے کام کررہے تھے اور کچھ روز قبل انہیں بانڈی پورہ پولیس تھانہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ Farewell Ceremony of SHO Sumbal in Bandipora

ایس ایچ او سمبل کی والہانہ انداز میں الوداعی تقریب

ان کو رخصت کرنے کے سلسلے میں سول سوسائٹی کے ارکان اور سماجی و سیاسی کارکنوں کے متعدد گروپوں پر مشتمل لوگوں کا ایک بڑا اجتماع پولیس اسٹیشن سمبل پہنچا اور انہیں والہانہ طریقے سے رخصت کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بہت سے سماجی کارکنوں نے میر سلیم کی سوناواری کے علاقے میں منشیات کے استعمال پر قابو پانے کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کی۔ Transfer of SHO Sumbal to Bandipora Police Station

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.