ETV Bharat / state

Jal Jeevan Mission Scheme: نوگام میں جل جیون مشن کے تحت تعمیراتی کام کا آغاز

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 6:59 PM IST

construction-work-on-jjm-water-supply-scheme-begins-in-nowgam
جل جیون مشن کے تحت تعمیری کام کا آغاز

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں پینے کے لیے صاف پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جل جیون مشن اسکیم کے تحت تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔ Jeevan Mission Scheme

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں گذشتہ روز جل جیون مشن اسکیم کے تحت پینے کے لیے صاف پانی فراہم کرنے کے مقصد سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔ کروڑوں روپے کی مالیت والی واٹر سپلائی اسکیم کے لیے تعمیراتی کام کے آغاز کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں متعلقہ محکمہ کے سینئر افسران کے علاوہ علاقے کے تمام پی آر آئی ممبران موجود تھے اور سب نے مل کر تعمیراتی کام کی افتتاح پر رِبن کاٹا۔ Jal Jeevan Mission Scheme


ویڈیو

قابل ذکر ہے کہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے خبروں میں رہا ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے وقتاً فوقتاً اس علاقے سے پانی کے مسئلے پر احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے کو ملتے رہے ہیں۔ اب جب جے جے ایم کی اسکیم کے تحت تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا تو لوگوں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی۔ لوگ اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے نظر آئے۔ علاقے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے پینے کے پانی کے حصول کے لیے کئی دہائیوں سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بانڈی پورہ انتظامیہ بالخصوص ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس کا علاقے کو اسکیم فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.